Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
گلو شہر روڈ پر فائرنگ، پشتونخوا میپ سبی کے ضلعی صدر ڈاکٹر سید نور احمد شاہ خجک زخمیکوئٹہ بلوچستان کا چہرہ، خوبصورتی اور شہری سہولیات کی بہتری حکومت کی ذمہ داری ہے، میر سرفراز بگٹینصیرآباد میں عوامی فلاح و ترقیاتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، دادن خان کانگھیہکوئٹہ: سٹی سب ڈویژن میں گرانفروشی کے خلاف کارروائی، 11 افراد گرفتارہنگامی حالات میں ریسکیو 1122 کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، کمشنر سائرہ عطاءبلوچستان میں عالمی یومِ سیاحت 2026 کی تقریب، سیاحتی امکانات، ثقافت اور علاقائی تعاون پر زورڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان کیلئے سعودی سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینمطالبات تسلیم نہ ہوئے تو سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے، آل پارٹیز مسلم باغپرائس کنٹرول اور ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، مہراللہ بادینیسرکاری ملازمتوں کی مبینہ خرید و فروخت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی ایک ماہ بعد بھی غیر فعالگلو شہر روڈ پر فائرنگ، پشتونخوا میپ سبی کے ضلعی صدر ڈاکٹر سید نور احمد شاہ خجک زخمیکوئٹہ بلوچستان کا چہرہ، خوبصورتی اور شہری سہولیات کی بہتری حکومت کی ذمہ داری ہے، میر سرفراز بگٹینصیرآباد میں عوامی فلاح و ترقیاتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، دادن خان کانگھیہکوئٹہ: سٹی سب ڈویژن میں گرانفروشی کے خلاف کارروائی، 11 افراد گرفتارہنگامی حالات میں ریسکیو 1122 کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، کمشنر سائرہ عطاءبلوچستان میں عالمی یومِ سیاحت 2026 کی تقریب، سیاحتی امکانات، ثقافت اور علاقائی تعاون پر زورڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان کیلئے سعودی سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینمطالبات تسلیم نہ ہوئے تو سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے، آل پارٹیز مسلم باغپرائس کنٹرول اور ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، مہراللہ بادینیسرکاری ملازمتوں کی مبینہ خرید و فروخت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی ایک ماہ بعد بھی غیر فعال

سیاحت کے فروغ سے معیشت مضبوط ہوگی، فیصل جمالی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے بلوچستان یومِ سیاحت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان قدرتی حسن، تاریخی ورثے اور منفرد ثقافت سے مالا مال صوبہ ہے، جہاں طویل ساحلی پٹی، دلکش پہاڑی سلسلے، تاریخی مقامات اور قدیم ثقافتی روایات سیاحوں کے لیے خصوصی کشش کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار سیاحت کو فروغ دے کر نہ صرف صوبے کے قدرتی و ثقافتی حسن کو ملکی اور عالمی سطح پر اجاگر کیا جا سکتا ہے بلکہ مقامی آبادی کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری سے مقامی معیشت کو مضبوط بنانے اور مختلف علاقوں میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں بھی مدد مل سکتی ہے۔سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف سیاحتی مقامات کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے، انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور سیاحوں کو محفوظ و سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات کی ترقی میں مقامی آبادی کی شمولیت کو یقینی بنا کر انہیں سیاحت کے معاشی فوائد کا براہِ راست حصہ دار بنایا جا سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کا قدرتی حسن اور ثقافتی ورثہ صوبے کی قیمتی پہچان اور قومی اثاثہ ہے، جس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ پائیدار سیاحت کے فروغ کے ساتھ ماحولیات کے تحفظ، تاریخی مقامات کی نگہداشت اور مقامی ثقافت و روایات کے احترام کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، جنہیں مثر منصوبہ بندی اور اجتماعی کاوشوں کے ذریعے بروئے کار لاتے ہوئے صوبے کی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ بلوچستان کا مثبت اور خوبصورت تشخص دنیا کے سامنے مزید نمایاں کیا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *