Banner
Daily Sahafat Quetta
September 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کی پہلی ماس ٹرانزٹ ٹرین جناح پیپلز ٹرین عوام کی خدمت کے لیے تیارلنک شاہوانی روڈ پر ون ویلنگ کے خلاف کارروائی کی ہدایتڈیرہ بگٹی عنایت شاہ دربار پل پر مسلح افراد کی فائرنگ، 6 ایف سی اہلکار اور ڈرائیور شہیدگوٹھ محمد پناہ محمد حسنی میں بلیک ٹاپ روڈ مکمل گنداخہ: اہم ترقیاتی منصوبہ مکمل، اہل علاقہ میں خوشیکچھی، بھاگ سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن دن دھاڑے گاوں حامد بستی کے مقام پر لٹ گئی9 مئی حملہ کیس: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 افراد نامزدشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں،مولانا عبدالرحمن رفیقسکھر پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، چرس اور شراب برآمد، 2 ملزمان گرفتاربچت سکیم BISP اور ہماری خواتیندریجی میں مبینہ بینک ڈکیتی، پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگبلوچستان کی پہلی ماس ٹرانزٹ ٹرین جناح پیپلز ٹرین عوام کی خدمت کے لیے تیارلنک شاہوانی روڈ پر ون ویلنگ کے خلاف کارروائی کی ہدایتڈیرہ بگٹی عنایت شاہ دربار پل پر مسلح افراد کی فائرنگ، 6 ایف سی اہلکار اور ڈرائیور شہیدگوٹھ محمد پناہ محمد حسنی میں بلیک ٹاپ روڈ مکمل گنداخہ: اہم ترقیاتی منصوبہ مکمل، اہل علاقہ میں خوشیکچھی، بھاگ سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن دن دھاڑے گاوں حامد بستی کے مقام پر لٹ گئی9 مئی حملہ کیس: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 افراد نامزدشہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں،مولانا عبدالرحمن رفیقسکھر پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، چرس اور شراب برآمد، 2 ملزمان گرفتاربچت سکیم BISP اور ہماری خواتیندریجی میں مبینہ بینک ڈکیتی، پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا کریک ڈاؤن: 96 گھنٹوں میں 71 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران 71 سے زائد بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان طالبان حکومت کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور بھارت کی پشت پناہی و معاونت کے باعث امن و استحکام کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے یہ کارروائیاں کی گئیں۔ انٹیلی جنس اداروں کی نشان دہی پر کوئٹہ کے علاقے شعبان، زیارت، نوشکی اور مند میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق:

آپریشن شعبان اور زیارت: 21 ستمبر 2026 کو شروع ہونے والے اس آپریشن میں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 33 دہشتگرد ہلاک کیے گئے اور بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

ضلع نوشکی آپریشن: 25 ستمبر 2026 کو ایک الگ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا جس میں 11 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

مند کارروائی: مند کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان کے مزید 6 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔

مجموعی طور پر گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران کارروائیوں میں 71 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے، جس سے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی افغان پراکسیز کو کاری ضرب لگی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ ‘عزمِ استحکام’ کے وژن کے تحت ملک سے غیر ملکی سرپرستی سے چلنے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشنز بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *