Banner
Daily Sahafat Quetta
September 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہکوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہ

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے، کاشف حیدری

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے، کاشف حیدری
ایف بی آر کی ویب سائٹ مسلسل ڈاؤن رہنے اور تکنیکی خرابیوں کے باعث تاجر اور عوام مشکلات سے دوچار ہیں، مقررہ تاریخ میں توسیع ناگزیر ہے، گفتگو
تاجروں پر مزید دباؤ ڈالنے کے بجائے آسانیاں اور سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں، صوبائی ترجمان
کوئٹہ ( ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صوبائی ترجمان کاشف حیدری نے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع کی جائے۔ موجودہ معاشی حالات میں تاجروں پر مزید دباؤ ڈالنے کے بجائے ان کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں اور سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ میں شامل ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کاشف حیدری نے کہا کہ ملک بھر کے لاکھوں تاجر اور عوام شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہیں، جبکہ ایف بی آر کی ویب سائٹ مسلسل ڈاؤن رہنے اور بار بار تکنیکی خرابیوں کے باعث ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا عمل بری طرح متاثر ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے بیشتر افراد تاحال اپنے گوشوارے جمع نہیں کرا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی موجودہ پالیسیوں اور ویب سائٹ کے ناقص نظام نے تاجروں اور عام شہریوں کو غیر ضروری پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے۔ عوام دن رات محنت کرنے کے بعد جب اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی کوشش کرتے ہیں تو سسٹم بار بار بند ہو جاتا ہے، جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع کرانے کا تقاضا عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔ ایف بی آر کو چاہیے کہ وہ زمینی حقائق اور عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کرے تاکہ تمام شہری اور تاجر برادری بآسانی اپنا قانونی فریضہ ادا کر سکیں۔ کاشف حیدری نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں تاجروں پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے انہیں ریلیف اور سہولتیں فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حکومت اور ایف بی آر کو ایسی پالیسیاں مرتب کرنی چاہئیں جن سے کاروباری طبقے کی مشکلات میں کمی آئے اور زیادہ سے زیادہ افراد رضاکارانہ طور پر ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ویب سائٹ کی بار بار بندش سے نہ صرف عوامی اعتماد مجروح ہوتا ہے بلکہ حکومت کے محصولات بھی متاثر ہوتے ہیں۔ ٹیکس نظام کو مؤثر اور آسان بنانے کے لیے ضروری ہے کہ تکنیکی مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں اور ٹیکس دہندگان کو مناسب وقت فراہم کیا جائے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ تاجروں اور عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع کی فوری منظوری دی جائے تاکہ ملک بھر کے شہری اور تاجر برادری سکون اور اعتماد کے ساتھ اپنے گوشوارے جمع کرا سکیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *