Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکانبلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین و بچوں سمیت 103 افغان زیرِحراست2025 کا پاک بھارت تنازع یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے، اسحاق ڈارپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی تاریخی، سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی وجوہاتیلٹا کا تاریخی دھوکہ اور افغانستان کی جنگجویانہ خودداریمہنگائی، بے روزگاری اور اینٹی کرپشناوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سنوائی، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کی یقین دہانیکرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فراراغبرگ میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، 5 مبینہ حملہ آور ہلاکنوجوان تاریخ سے روشنی اور ثقافت سے شناخت حاصل کریں، گورنر بلوچستانپاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکانبلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین و بچوں سمیت 103 افغان زیرِحراست2025 کا پاک بھارت تنازع یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے، اسحاق ڈارپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی تاریخی، سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی وجوہاتیلٹا کا تاریخی دھوکہ اور افغانستان کی جنگجویانہ خودداریمہنگائی، بے روزگاری اور اینٹی کرپشناوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سنوائی، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کی یقین دہانیکرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فراراغبرگ میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، 5 مبینہ حملہ آور ہلاکنوجوان تاریخ سے روشنی اور ثقافت سے شناخت حاصل کریں، گورنر بلوچستان

پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے کے لیے مذاکرات آج سے شروع ہو رہے ہیں، جن کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو مجموعی طور پر تقریباً 1.2 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف کا مشن پاکستان پہنچ چکا ہے اور ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (EFF) پروگرام کے تحت اقتصادی جائزے پر بات چیت کرے گا۔ مذاکرات تقریباً دو ہفتے جاری رہنے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں آئی ایم ایف حکام اسٹیٹ بینک کے ساتھ تکنیکی مذاکرات کریں گے، جن میں کرنٹ اکاؤنٹ، شرح سود، ایکسچینج ریٹ اور ملکی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف وفد کو زرمبادلہ کے ذخائر، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری، یورو بانڈ کے اجرا اور بیرونی ذرائع سے حاصل ہونے والی رقوم سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

مذاکرات کے اگلے مرحلے میں وزارت خزانہ، نجکاری، توانائی اور ایف بی آر حکام سے بھی بات چیت ہوگی، جبکہ جون 2026 تک کی معاشی کارکردگی اور اصلاحاتی اہداف کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، بجلی و گیس کے گردشی قرضے اور دیگر اسٹرکچرل بینچ مارکس بھی زیر بحث آئیں گے۔

مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کو EFF کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالر جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے Resilience and Sustainability Facility (RSF) کے تحت مزید تقریباً 20 کروڑ ڈالر ملنے کی توقع ہے۔ آئی ایم ایف نے مئی 2026 میں بھی EFF کے تحت تقریباً 1.1 ارب ڈالر اور RSF کے تحت تقریباً 22 کروڑ ڈالر کی منظوری دی تھی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *