Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی درخواست پر لانگ مارچ موخر کرنے کا اعلانخضدار باغبانہ تھانے پر مسلح افراد کا حملہ، ایس ایچ او معمولی زخمیچمن بارڈر پر عوام کا معاشی استحصال قبول نہیں، مظلوم تحریک27 ستمبر کے سیلاب کو گرفتاریوں سے نہیں روکا جاسکتا، صادق آغابلوچستان میڈیا فورم نے 10 نکاتی مطالبات پیش کر دیےسیکریٹری صحت بلوچستان پر سنگین الزامات، ڈاکٹر شازیہ کا بڑا انکشافشہری مسائل کے حل کیلئے تمام محکمے مل کر کام کریں، ڈی سی کوئٹہترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ظہور بلیدیشہید پولیس اہلکاروں کی قربانی قابلِ قدر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستاناساتذہ کے جائز حقوق کیلئے ہر محاذ پر آواز بلند کریں گے، ملگری استادانجماعت اسلامی کا وزیراعظم کی درخواست پر لانگ مارچ موخر کرنے کا اعلانخضدار باغبانہ تھانے پر مسلح افراد کا حملہ، ایس ایچ او معمولی زخمیچمن بارڈر پر عوام کا معاشی استحصال قبول نہیں، مظلوم تحریک27 ستمبر کے سیلاب کو گرفتاریوں سے نہیں روکا جاسکتا، صادق آغابلوچستان میڈیا فورم نے 10 نکاتی مطالبات پیش کر دیےسیکریٹری صحت بلوچستان پر سنگین الزامات، ڈاکٹر شازیہ کا بڑا انکشافشہری مسائل کے حل کیلئے تمام محکمے مل کر کام کریں، ڈی سی کوئٹہترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ظہور بلیدیشہید پولیس اہلکاروں کی قربانی قابلِ قدر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستاناساتذہ کے جائز حقوق کیلئے ہر محاذ پر آواز بلند کریں گے، ملگری استادان

دہشت گرد بلوچستان میں امن اور بیماریوں کا خاتمہ نہیں چاہتے، بابر یوسفزئی

نوشکی: نوشکی میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار فائرنگ کے واقعے میں شہید ہوگئے۔

معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنۃ الہندوستان نے پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے شہید کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیم پر حملہ بلوچستان کے بچوں کے مستقبل پر حملہ ہے۔

بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر بلوچستان میں امن، ترقی اور بیماریوں کے خاتمے کے مخالف ہیں۔ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جو بچوں میں مستقل معذوری کا سبب بن سکتی ہے، جبکہ ویکسینیشن اس سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز بچوں کو بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے گھر گھر جا رہے ہیں، ان کی حفاظت ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بلوچستان کے بچوں کو دہشت گردی اور بیماری نہیں بلکہ تعلیم، صحت، امن اور روشن مستقبل چاہیے۔

معاون برائے داخلہ نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے عزائم بلوچستان کے بچوں کا مستقبل تبدیل نہیں کرسکتے اور حکومت بچوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کے لیے پرعزم ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *