Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بی وائی سی رہنما گل زادی کو قتل کیس میں عمر قید کی سزاکوئٹہ میں گوشت مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 8 افراد گرفتارنیب بلوچستان کی کھلی کچہری 24 ستمبر کو ہوگیوزیراعلیٰ بلوچستان کی سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے گھر آمد، تعزیت اور فاتحہ خوانیدہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، کارروائیاں جاری رہیں گی، میر سرفراز بگٹیاوستامحمد میں پولیس کی بڑی کارروائی، جوا کے اڈے پر چھاپہ، متعدد جواری گرفتارجے یو آئی کوئٹہ کی مجلس عمومی کا اجلاس 8 اکتوبر کو ہوگامحکمہ صحت بلوچستان اور یونیورسٹی آف اوسلو کے درمیان ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطبااختیار خواتین، روشن مستقبلشاہراہوں کا کام مکمل ہوتے ہی کوئٹہ کا ٹریفک مسئلہ مستقل حل ہوجائے گا، میر سلیم کھوسہبی وائی سی رہنما گل زادی کو قتل کیس میں عمر قید کی سزاکوئٹہ میں گوشت مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 8 افراد گرفتارنیب بلوچستان کی کھلی کچہری 24 ستمبر کو ہوگیوزیراعلیٰ بلوچستان کی سینیٹر نصیب اللہ بازئی کے گھر آمد، تعزیت اور فاتحہ خوانیدہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، کارروائیاں جاری رہیں گی، میر سرفراز بگٹیاوستامحمد میں پولیس کی بڑی کارروائی، جوا کے اڈے پر چھاپہ، متعدد جواری گرفتارجے یو آئی کوئٹہ کی مجلس عمومی کا اجلاس 8 اکتوبر کو ہوگامحکمہ صحت بلوچستان اور یونیورسٹی آف اوسلو کے درمیان ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطبااختیار خواتین، روشن مستقبلشاہراہوں کا کام مکمل ہوتے ہی کوئٹہ کا ٹریفک مسئلہ مستقل حل ہوجائے گا، میر سلیم کھوسہ

محبتِ اہلبیتؑ اجر رسالتؐ ہے، اعلیٰ دینی اقدار کے فروغ کیلئے عملی جد و جہد جاری رکھیں گے،آغا سید حسین مقدسی

محبتِ اہلبیتؑ اجر رسالتؐ ہے، اعلیٰ دینی اقدار کے فروغ کیلئے عملی جد و جہد جاری رکھیں گے،آغا سید حسین مقدسی

10 ربیع الثانی ’یومِ عسکریؑ، ‘ 12 ’یومِ عزا‘ اور 13،14ربیع الثانی ایامِ لِثارات الحسینؑ منائے جائیں گے۔ سربراہ ٹی این ایف جے کا اعلان

راولپنڈی ( ) سربراہ تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی نے قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفیؒ کے قائم کردہ فرزندِ رسولؐ امام حسن عسکریؑ کی ولادتِ پُرنور کی مناسبت سے10 ربیع الثانی ’یومِ عسکریؑ‘، شہادتِ معصومۂ قم فاطمہؑ بنتِ امام موسیٰ کاظمؑ کی موقع پر 12 ربیع الثانی کو ’یومِ عزا‘ اور 13-14 ربیع الثانی کو تاریخ کی سب سے بڑی توہینِ رسالتؐ کے خلاف قیامِ مختارِ آل محمد کی یادگار کو ‘ایامِ لِثارات الحسینؑ‘ کے طور پر منانے کا اعلان کِیا ہے۔ ہیڈکوارٹرز مکتب تشیع علی مسجد سے جاری کردہ ہینڈ آؤٹ کے مطابق علامہ آغا مقدسی نے باور کرایا کہ محبتِ اہلبیتؑ اجر رسالت ہے، مصائب و آلام میں مبتلا امتِ مسلمہ کو تعلیماتِ نبویؐ کی پیروی کرنی ہو گی۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ حکمران، سیاستدان اپنے ذاتی و جماعتی مفادات کے خول سے باہر نکل کر قومی و ملکی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے پاکستان کیخلاف ہر اندرونی و بیرونی سازش کو ناکام بنا دیں۔ آغا مقدسی نے اس عہد کا اظہار کِیا کہ تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ کے اہدافِ ولاء و عزاء اور دینی حقوق کے حصول اور قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسویؒ کے نقوش کو اپنے لئے مشعلِ راہ بناتے ہوئے قربانی کے ہر مرحلے میں ہر اول دستے میں شامل ہوں گے۔ علامہ مقدسی نے تمام اسلامیانِ پاکستان سے اپیل کی کہ عالمگیر یومِ عسکریؑ، یومِ عزا اور ایامِ ثاراۃ الحسینؑ کے موقع پر محافلِ میلاد، تہنیتی پروگراموں، مجالسِ عزا، ماتمی جلوسوں، سیمیناروں اور کانفرنسوں کا انعقاد کر کے فلسطین و کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلومین سے اظہارِ ہمدردی، ظلم و بربریت ، دہشتگردی سے نفرت و بیزاری اور عساکرِ پاکستان کیساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار، وطنِ عزیز کی استحکام و ترقی، عالمِ اسلام کی سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں. در ایں اثناء ان ایام کو منظم و مرتب کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی جس کا مرکزی کنوینر سینیئر نائب صدر ٹی این ایف جے باوا سید فرزند علی شاہ کاظمی اور سیکرٹری سید ابو ذیشان نقوی کو نامزد کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *