Banner
Daily Sahafat Quetta
September 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیقکوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین اسٹیشن کا سامان کباڑی میں بیچتے ہوئے پکڑے گئےسینئر صحافی ضمیر حسین بھٹو کی سالگرہ، نوڈیرو پریس کلب میں تقریبہائی کورٹ کا چیف آفیسر بابو سکندر علی تنیو کے حق میں فیصلہ،میونسپل کارپوریشن اوستا محمد میں عہدہ برقراراسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آمد، بلوچستان کی سیاسی قیادت سے ملاقاتمستونگ: کھڈکوچہ میں جھڑپ، قومی شاہراہ بندٹائمز اسکوائر چاقو حملہ: بینک آف امریکا کی نائب صدر اور حملہ آور خاتون ہلاکصوبوں کا قیام دو تہائی اکثریت سے مشروط، آزاد کشمیر انتخابات پرامن رہے: اعظم نذیر تارڑمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی ہڑتال کے اعلان سے لاتعلقی، تنظیم کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی فیصلہ قابلِ قبول نہیں، کاشف حیدریسابق ڈی جی ہیلتھ پاکستان ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا کی سالگرہ، مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہارجے یو آئی ضلع کوئٹہ کا تنظیمی اجلاس 3 ستمبر کو طلب، عوامی مسائل اور آئندہ لائحہ عمل پر غور ہوگا،عبدالرحمن رفیقکوئٹہ میں ریلوے کے ملازمین اسٹیشن کا سامان کباڑی میں بیچتے ہوئے پکڑے گئےسینئر صحافی ضمیر حسین بھٹو کی سالگرہ، نوڈیرو پریس کلب میں تقریبہائی کورٹ کا چیف آفیسر بابو سکندر علی تنیو کے حق میں فیصلہ،میونسپل کارپوریشن اوستا محمد میں عہدہ برقراراسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ آمد، بلوچستان کی سیاسی قیادت سے ملاقاتمستونگ: کھڈکوچہ میں جھڑپ، قومی شاہراہ بندٹائمز اسکوائر چاقو حملہ: بینک آف امریکا کی نائب صدر اور حملہ آور خاتون ہلاکصوبوں کا قیام دو تہائی اکثریت سے مشروط، آزاد کشمیر انتخابات پرامن رہے: اعظم نذیر تارڑمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی ہڑتال کے اعلان سے لاتعلقی، تنظیم کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی فیصلہ قابلِ قبول نہیں، کاشف حیدریسابق ڈی جی ہیلتھ پاکستان ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا کی سالگرہ، مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار

سلطنت عمان کے سابق اعزازی قونصلیٹ جنرل جاوید نواز کا رحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سنٹر کا دورہ

سلطنتِ عمان کے سابق اعزازی سرمایہ کاری قونصلیٹ جنرل جناب جاوید نواز کا رحمٰن فاؤنڈیشن کے ڈائیلاسز سنٹر کا دورہ، انسانی خدمت کو عظیم مشن قرار دیا

رحمٰن فاؤنڈیشن گردوں کے مریضوں کی تاحیات کفالت کر رہی ہے، ڈاکٹر وقار احمد نیاز کی خدمات کو خراجِ تحسین

“ابھی انسانیت زندہ ہے” — جناب جاوید نواز کا رحمٰن فاؤنڈیشن کی فلاحی خدمات اور ڈائیلاسز نظام کی شاندار تعریف

لاہور (سپیشل رپورٹر) جو لوگ اپنی زندگیاں قوم کے لیئے وقف کر دیتے ہیں ان کا نام تاریخ کے رخِ تاباں پر کہکشاں کی طرح دمکتا اور مہتاب کی طرح چاندنی بکھیرتا رہتا ہے
ان خیالات کا اظہار سلطنتِ عمان کے سابق اعزازی سرمایہ کاری قونصلیٹ جنرل جناب جاوید نواز نے آج رحمٰن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گردوں کی صفائی کے مرکز ماڈل ٹاؤن کے دورے کے موقع پر کیا ۔ رحمٰن فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر وقار احمد نیاز، ڈائریکٹر مارکیٹیگ محترم مسرور الحق لودھی ، ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ منشا قاضی نے موصوف کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ محترم جاوید نواز نے گردوں کی صفائی کی دو مشینوں کا افتتاح اپنے دستِ مبارک سے کیا اور مشینوں کے اعلیٰ معیار اور عملے کی کارکردگی کی بے پناہ تعریف کی اور ان کی شاندار خدمات کے حوالے سے شاندار خراج تحسین پیش کیا ، چیئرمین رحمٰن فاؤنڈیشن ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے محترم جاوید نواز کو مفصل بریفنگ دی اور بتایا کہ آپ یہاں پر جتنے گردوں کے مریضوں کو دیکھ رہے ہیں ان کی ذمہ داری تا دم زیست رحمٰن فاؤنڈیشن پر ہے ۔ رحمٰن فاؤنڈیشن نے ان کو اخراجات سے بے نیاز کر دیا ہے اور ڈھائی کروڑ روپے کا بوجھ رحمٰن فاؤنڈیشن اٹھاتی ہے جاوید نواز صاحب جن کے قرطاسِ اعزاز پر اعلیٰ تعلیمی، فنی اور تخصیصی مہارت کے اعزازات ثبت ہیں ، انہوں نے اپنی صلاحیتیں تجربات اور مہارت کی اعزازی پیشکش کی ، انہوں نے بتایا کہ میں نے سلطنت عمان میں چالیس سال گزارے ہیں کاش مجھے رحمٰن فاؤنڈیشن کے بارے میں پہلے معلوم ہوتا تو میں آپ کی مشکلات کو آسانیوں میں بدل دیتا ، اس وقت بھی میری خدمات حاضر ہیں ۔ ڈسکہ میرا شہر ہے اور وہاں مجھے یہ جان کر روحانی مسرت محسوس ہوئی ہے کہ وہاں رحمٰن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گردوں کی صفائی کا مرکز موجود ہے ۔ میں پاکستانی ہوں پورے پاکستان کے شہروں میں گردوں کی صفائی کے مرکز قائم ہونے ضروری ہیں اور میں آج سے ہی آپ کے کاروانِ فکر و عمل کا حصہ ہوں ۔ مجھے پاکستان میں رحمٰن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گردوں کی صفائی کے مراکز کا پتہ چلا تو بڑی مسرت محسوس ہوئی ، میں ماڈل ٹاؤن میں آتا رہتا ہوں اور آج مجھے رحمٰن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ منشا قاضی نے دورہ کی دعوت دی ہے اور آج میں ان ہی کی خواہش پر آیا ہوں ۔ منشا قاضی نے جب ڈاکٹر وقار احمد نیاز کی مصروف ترین زندگی کی کتاب کے چند اوراق پلٹے تو میری دلی تمنا بیتاب ہو گئی اور یہی تمنا مجھے یہاں لے آئی ہے جہاں پہنچ کر محسوس ہوا کہ ابھی انسانیت زندہ ہے ۔ ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے محترم جاوید نواز کے جذبات و احساسات کو سراہتے ہوئے انہیں رحمٰن فاؤنڈیشن کے ڈائلنسز سنٹر میں مشینوں پر سانس لیتے ہوئے گردوں کے مریضوں سے ملاقات کرائی جن کی پوری ذمہ داری رحمٰن فاؤنڈیشن نے اٹھا رکھی ۔ ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے موصوف کو بتایا کہ میں عمان اس وقت گیا تھا جب میں دوبئی میں ایک شیخ کا علاج کر رہا تھا اور اب میں پانچ روزہ دورے پر برمنگھم جا رہا ہوں جہاں میری طبی تحقیق کو مغرب قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے کہا کہ زندگی اللہ تعالیٰ نے دی ہی صرف اس مقصد کے لیئے کہ اچھے اور تعمیری کام کیئے جائیں ۔ ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے اپنے رفقائے کار کی فرض شناسی اور ان کی خدمات کا بھی ذکر کیا ، خاص طور پر محترم مسرور الحق لودھی ڈائریکٹر مارکیٹگ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ۔ گردوں کے مریضوں نے بھی مہمانِ خصوصی محترم جاوید نواز کی آمد کو نیک شگون قرار دیا ۔مسرور الحق لودھی نے کہا کہ کائنات کے سربستہ رازوں کو کھولنے کے لیئے ذہن ایک کنجی ہے جسے یہ کلید مل گئی وہ زمین کی تہوں اور آسمان کی بلندیوں میں دیکھ سکتا ہے اور یہ کلید ڈاکٹر وقار احمد نیاز کو مل گئی ہے ۔ آخر میں مہمان مکرم جاوید نواز کی چائے سے تواضع کی گئی اور اس موقع پر نوازش علی خان لودھی، محترمہ فرح دیبا ، ڈاکٹر ثانیہ ، اور دوسرے احباب بھی شریکِ گفتگو ہو گئے ۔ متین اختر کی آنکھ اور کیمرے کی آنکھ نے تمام یادگار مناظر محفوظ کر لیئے ، متین اختر کی فرض شناسی کی بلائیں لینے کو جی چاہتا ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *