Banner
Daily Sahafat Quetta
September 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صحافیوں اور لوکل پرنٹ میڈیا کیخلاف سازش کرنے والوں سے کھلی جنگ ہوگی،بی ایم ایفوزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دیپشین: زیارت کراس کے قریب ڈی سی ہرنائی کے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ، 2 محافظ زخمیپاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں شاندار واپسی؛ یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کرلیےپاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 خوارج ہلاک6 ستمبر: یومِ دفاع ایمان، شجاعت اور قومی فخر کا دنسرکاری ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے مؤثر نظام، غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہمومنہ اقبال ہراسگی کیس: لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر اور اہلیہ بے قصور قرارپیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاریکوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی جاں بحق ہوگئےصحافیوں اور لوکل پرنٹ میڈیا کیخلاف سازش کرنے والوں سے کھلی جنگ ہوگی،بی ایم ایفوزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دیپشین: زیارت کراس کے قریب ڈی سی ہرنائی کے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ، 2 محافظ زخمیپاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں شاندار واپسی؛ یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کرلیےپاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 خوارج ہلاک6 ستمبر: یومِ دفاع ایمان، شجاعت اور قومی فخر کا دنسرکاری ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے مؤثر نظام، غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہمومنہ اقبال ہراسگی کیس: لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر اور اہلیہ بے قصور قرارپیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاریکوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی جاں بحق ہوگئے

امریکا کے تازہ حملوں میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

تہران: ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے کیے گئے تازہ میزائل حملوں میں کم از کم 11 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی حملوں میں جنوب مغربی صوبے خوزستان کے تین مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جہاں 7 افراد کی ہلاکت اور 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق حکام نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی ہلال احمر نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی ایران کے علاقے سیریک میں ایک شادی کی تقریب بھی حملے کی زد میں آئی، جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

ایرانی حکام کے مطابق زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث مقامی طبی مراکز پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔ تاہم ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کیے گئے جانی نقصان کے اعداد و شمار کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

یہ حملے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف کارروائیوں کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *