Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پانی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، سیاسی دباؤ کیلیے ہتھیار بنا لینا قابلِ قبول نہیں، وزیراعظمسندھ حکومت کا بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلیوں پر غور، انتخابات سے متعلق اہم فیصلہکوالالمپور میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، روح پرور محفل کا انعقادبلوچستان کی انتظامی تقسیم اور مسائل کا حلنوشکی واقعہ انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے،پروفیسر حلیم صادق27 ستمبر کا لانگ مارچ سیاست کا رخ بدل دےگا،سید صادق آغاوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدمپانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، وزیراعظماسپتال کی تعمیر پر تنازع ، ہنگو میں جے یو آئی کے سابق تحصیل ناظم سمیت 3 افراد قتلطوفانی بارش سے راولپنڈی، اسلام آباد کے کئی علاقے زیر آب، 2 افراد جاں بحقپانی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، سیاسی دباؤ کیلیے ہتھیار بنا لینا قابلِ قبول نہیں، وزیراعظمسندھ حکومت کا بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلیوں پر غور، انتخابات سے متعلق اہم فیصلہکوالالمپور میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، روح پرور محفل کا انعقادبلوچستان کی انتظامی تقسیم اور مسائل کا حلنوشکی واقعہ انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے،پروفیسر حلیم صادق27 ستمبر کا لانگ مارچ سیاست کا رخ بدل دےگا،سید صادق آغاوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدمپانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، وزیراعظماسپتال کی تعمیر پر تنازع ، ہنگو میں جے یو آئی کے سابق تحصیل ناظم سمیت 3 افراد قتلطوفانی بارش سے راولپنڈی، اسلام آباد کے کئی علاقے زیر آب، 2 افراد جاں بحق

کوالالمپور میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، روح پرور محفل کا انعقاد

تحریر۔غلام علی سولنگی

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک موقع پر، ملائشیا میں بھی پوری دنیا کی طرح جشن کی بہاریں اپنے عروج پر ہیں، ملائشیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کا جشن،مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے اس سلسلہ میں بروز پیر
منہاج القران انٹرنیشنل ملائشیا کے صدر محترم علی رضا نے اپنے آفس میں روح پرور میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی روح پرور محفل سجائ
منہاج القران انٹرنیشنل ملائشیا کے سرپرست عبدالرسول بھٹی کی سرپرستی میں سجائی جانے والی اس بابرکت محافل کا اغاز تلاوت قران پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا ملائیشین نعت خوان محمد امل محمد یوسف اور
نعت خواں سید آصف شاہ سید سجاد حسین اور پاکستان سے تشریف لائے ہوئے نعت خوان اور بلبل مدینہ محمد ارسلان قادری نے اپنی پرسوز آواز اور خوبصورت کلام کے ذریعے محفل پہ وجد طاری کردیا نعت خوانوں اور مقررین کی محبت بھری حاضری نے غلامان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دل موہ لیے ۔
محفل سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرسول بھٹی اور معروف مبلغ اسلام علامہ سعید اقبال اعوان نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے خوبصورت پہلووں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اج کا دن امت مسلمہ اور غلامان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے تجدید ایمان کا دن ہے ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا ہوگا کہ نبی رحمت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات اور سیرت طیبہ پر،عمل پیرا ہو کر امتی ہونے کا حق ادا کرنے کی کوشش کریں ۔
علی رضا کے زیر اہتمام محفل عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ میں شریک عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم درود پاک اور قصیدہ بردہ شریف کا ورد کرتے ہوئے
کوالالمپور کی فضاؤں کو معطر کرتے رہے
منہاج القران انٹرنیشنل ملائشیا کے عہدے داران اور منتظمین اور شرکا نے نے آقا کریم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے اپنے انداز میں،عقیدت اور محبت کے جذبات کا اظہار کیا اس محفل کے اختتام پر سرکار دو عالم سیدنا و مولانا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور،سلام عقیدت کا نذرانہ پیش کیا گیا،
امت مسلمہ خاص طور پر پاکستان کے استحکام ترقی اور فلاح و بہبود کے لیےخصوصی دعا مانگی گئی
اس محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے صدر محترم علی رضا نائب امیر منہاج القران ملائیشیا علی سولنگی سینیئر نائب محمد اقبال جنجوعہ حافظ محمد نعیم اور TTSJ گروپ کے سربراہ ایس ایم اطہر قریشی اور PFUJ کے محترم داتو سری محمد ثاقب شامی نے
نے شرکت کی
محفل کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے سرپرست عبدالرسول بھٹی نے محفل کے اختتام پر اپنے خطاب اور دعا سے حاضرین پر سحر طاری کردیا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *