Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026منزلِ عقاب: خود کو بدلیں، نفرتوں کو مٹائیں، عوام کو جگائیںکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026منزلِ عقاب: خود کو بدلیں، نفرتوں کو مٹائیں، عوام کو جگائیںکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمی

نوشکی واقعہ انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے،پروفیسر حلیم صادق

نوشکی واقعہ انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے،پروفیسر حلیم صادق
معصوم 9 سالہ بچی کیساتھ ظلم کرنے والے سفاک ملزمان کو فوری گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے،
ایسے درندوں کیلئے معاشرےمیں کوئی جگہ نہیں۔صوبائی جنرل سیکرٹری عوام پاکستان پارٹی بلوچستان
کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے نوشکی میں گزشتہ دنوں ایک 9 سالہ معصوم بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد اسے گلے میں پھندا ڈال کر بے دردی سے قتل کرنے کے انسانیت سوز واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افسوسناک سانحہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پوری انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک معصوم بچی کے ساتھ اس قدر سفاکانہ اور وحشیانہ سلوک کرنے والے عناصر انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں اور ایسے درندہ صفت ملزمان کو قانون کے مطابق ایسی عبرتناک سزا دی جانی چاہیے کہ آئندہ کوئی شخص اس قسم کے گھناؤنے جرم کا تصور بھی نہ کرسکے۔پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ نوشکی میں پیش آنے والا یہ المناک واقعہ صوبے میں بچوں اور خواتین کے تحفظ کے حوالے سے سنگین سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ ایک مہذب اور اسلامی معاشرے میں معصوم بچوں کے ساتھ جنسی تشدد اور قتل جیسے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں، جن کی روک تھام کیلئے محض مذمتی بیانات کافی نہیں بلکہ ریاستی اداروں، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے شفاف اور تیز رفتار تحقیقات کی جائیں اور کیس کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف میں تاخیر متاثرہ خاندان کے زخموں کو مزید گہرا کرنے کے مترادف ہوگی، اس لیے حکومت بلوچستان اور متعلقہ اداروں کو اس کیس کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانا چاہیے۔پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ معصوم بچوں کا تحفظ ریاست، والدین، تعلیمی اداروں اور پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ بچوں کے خلاف جنسی جرائم کی روک تھام کیلئے مؤثر قانون سازی پر عملدرآمد، عوامی آگاہی، تعلیمی اداروں میں حفاظتی تربیت اور مجرموں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی بلوچستان نوشکی کی معصوم بچی کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اس انسانیت سوز واقعہ میں ملوث تمام سفاک عناصر کو قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ مظلوم خاندان کو انصاف مل سکے اور معاشرے میں ایسے جرائم کے سدباب کیلئے ایک واضح اور مؤثر پیغام جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *