Banner
Daily Sahafat Quetta
August 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نوشکی ،کمسن بچی کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری قابل تحسین ہے ،بابر یوسفزئیعوام کی خدمت کیلئے سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا ،گورنر بلوچستانپشتون قومی جرگہ پشتون اولس کے مسائل کا حل ہے ،مقررینمنگی ڈیم حادثہ ،تحقیقاتی کمیشن نے گواہان کیلئے واٹس ایپ اور ای میل سہولت متعارف کروادیبلوچستان اسمبلی نے تیزاب گردی کے قانون کا جائزہ لینے کی قرارداد منظور کرلیبلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستانکوئٹہ میں غیر رجسٹرڈ کھلے خشک دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 دکانیں سیل، 6 افراد گرفتارتربت میں لائبریری کا قیام علم و آگہی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، میر ظہور بلیدیخواتین کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیوزیراعلیٰ بلوچستان سے اہم شخصیات کی ملاقاتیں، صوبائی امور پر تبادلہ خیالنوشکی ،کمسن بچی کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری قابل تحسین ہے ،بابر یوسفزئیعوام کی خدمت کیلئے سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا ،گورنر بلوچستانپشتون قومی جرگہ پشتون اولس کے مسائل کا حل ہے ،مقررینمنگی ڈیم حادثہ ،تحقیقاتی کمیشن نے گواہان کیلئے واٹس ایپ اور ای میل سہولت متعارف کروادیبلوچستان اسمبلی نے تیزاب گردی کے قانون کا جائزہ لینے کی قرارداد منظور کرلیبلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستانکوئٹہ میں غیر رجسٹرڈ کھلے خشک دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 دکانیں سیل، 6 افراد گرفتارتربت میں لائبریری کا قیام علم و آگہی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، میر ظہور بلیدیخواتین کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیوزیراعلیٰ بلوچستان سے اہم شخصیات کی ملاقاتیں، صوبائی امور پر تبادلہ خیال

بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ،(پ ر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ رکن صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی، میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ممتاز علی بلوچ، علی جان بگٹی، قبائلی رہنماو¿ں میر شفقت مری، مقبول مری، سابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد، ایڈووکیٹ منیر کاکڑ، نجیب کاکڑ، اور ملک غفار خان ناصر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ملاقاتوں میں صوبے کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل، ترقیاتی امور، انتظامی معاملات، اعلیٰ تعلیم اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل اور صوبے کی پائیدار ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور گورننس کے نظام کو مزید مو¿ثر بنانا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوامی نمائندوں، قبائلی عمائدین، ماہرین تعلیم اور معاشرے کے مختلف طبقات کی تجاویز کو اہمیت دی جاتی ہے۔ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان میں تعلیم، صحت، روزگار، امن و امان اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بہتری کے لیے مربوط اقدامات کر رہی ہے۔ صوبے کے دور دراز علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنا حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اجتماعی مشاورت اور باہمی تعاون کے ذریعے بلوچستان کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *