Banner
Daily Sahafat Quetta
August 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
طلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگاطلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

12ربیع الاول کے تمام پروگرامز کیلئے فول پروف سیکورٹی یقینی بنائی جائے ،مہراللہ بادینی

کوئٹہ(خ ن )12 ربیع الاول کے سلسلے میں تیاریوں، سکیورٹی انتظامات اور دیگر ضروری امور کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر (ویسٹ) منیر احمد درانی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران، جماعت اہلسنت کے عہدیداران،علماءکانفرنس اور دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں 12 ربیع الاول کے جلوس و مجالس کے روٹس، صفائی ستھرائی، سکیورٹی، بجلی کی فراہمی اور شہر میں روشنی کے انتظامات سمیت دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں صفا کوئٹہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ (MCQ)، پی ڈی ایم اے، کیسکو، سوئی گیس، پولیس، ایف سی، محکمہ صحت (DHO) اور دیگر متعلقہ اداروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے ہدایت کی کہ مجالس اور جلوس کے تمام روٹس پر صفائی کے خصوصی انتظامات یقینی بنائے جائیں، تمام مجالس کے مقامات پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں جبکہ شہر اور اہم شاہراہوں پر لائٹس کی تنصیب و مرمت مکمل کی جائے۔انہوں نے سکیورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ 12 ربیع الاول کے تمام پروگرامز کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، جبکہ ٹریفک مینجمنٹ، ایمرجنسی رسپانس، طبی سہولیات اور دیگر انتظامات کو بھی مربوط بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر امن و امان، صفائی، سکیورٹی اور شہری سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *