Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ضلع حب کے عوام، صنعتوں اور زرعی شعبے کو پانی کی منصفانہ اور پائیدار فراہمی یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کریں،ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خانچمن میں بلوچستان نارتھ، سندھ و بلوچستان باکسنگ چیمپئن شپ 2026ء کا انعقاد 28 سے 30 اکتوبر تک ہوگاTENDER NOTICE: DAB/AB NO.454/22-10-2026ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتگزشتہ روز گنداواہ کے علاقے کھاری سے اغواء شدہ شخص کی لاش برآمدکراچی: کرائسٹ دی کنگ سیمنری کی باؤنڈری وال چار دہائیوں بعد ازسرنو تعمیر، قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی انتھنی نوید کا ترقیاتی کاموں کا جائزہضلع حب کے عوام، صنعتوں اور زرعی شعبے کو پانی کی منصفانہ اور پائیدار فراہمی یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کریں،ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خانچمن میں بلوچستان نارتھ، سندھ و بلوچستان باکسنگ چیمپئن شپ 2026ء کا انعقاد 28 سے 30 اکتوبر تک ہوگاTENDER NOTICE: DAB/AB NO.454/22-10-2026ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتگزشتہ روز گنداواہ کے علاقے کھاری سے اغواء شدہ شخص کی لاش برآمدکراچی: کرائسٹ دی کنگ سیمنری کی باؤنڈری وال چار دہائیوں بعد ازسرنو تعمیر، قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی انتھنی نوید کا ترقیاتی کاموں کا جائزہ

کوئٹہ میں بجلی، گیس اور بدامنی نے عوام کو عذاب میں مبتلا کر دیا، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ( )
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، سرپرستِ اعلیٰ مفتی محمد روزی خان، مولانا حفیظ اللہ، مولانا محمد سلیمان، حافظ دوست محمد مینگل، مولانا عبدالبصیر، حافظ رشید احمد، حاجی محمد شاہ لالا، مفتی نیک محمد فاروقی اور حاجی نعمت اللہ اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر اور گردونواح میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، گیس کمپنی کے نخروں اور ڈراموں سے عوام تنگ آ چکے ہیں ۔ امن و امان کی صورتحال ناقص ہے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے سامنے پولیس بے بس ہے۔انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود بجلی کی بار بار بندش سے گھریلو صارفین، طلبہ، تاجر، صنعت کار اور کاروباری طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے جبکہ گیس کی عدم دستیابی اور کم پریشر کے باعث شہریوں کو گھریلو ضروریات پوری کرنے میں بھی دشواری کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں مگر متعلقہ ادارے عوامی مشکلات کا ازالہ کرنے کے بجائے طفل تسلیوں، وعدوں اور عذر تراشیوں سے کام لے رہے ہیں، بجلی اور گیس کی فراہمی کسی حکومت یا ادارے کا احسان نہیں بلکہ عوام کا بنیادی حق ہے، حکومت اور متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو بلا تعطل بنیادی سہولیات فراہم کریں، رہنماؤں نے کہا کہ کوئٹہ میں بدامنی، چوری ڈکیتی، منشیات فروشی، ٹریفک کے مسائل، تجاوزات اور دیگر جرائم میں اضافے نے پہلے ہی شہریوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے جبکہ انتظامیہ کی کمزور گرفت اور حکومتی رٹ کے فقدان کے باعث جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں اور انتظامیہ کو اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *