Banner
Daily Sahafat Quetta
September 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دیپشین: زیارت کراس کے قریب ڈی سی ہرنائی کے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ، 2 محافظ زخمیپاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں شاندار واپسی؛ یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کرلیےپاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 خوارج ہلاک6 ستمبر: یومِ دفاع ایمان، شجاعت اور قومی فخر کا دنسرکاری ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے مؤثر نظام، غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہمومنہ اقبال ہراسگی کیس: لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر اور اہلیہ بے قصور قرارپیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاریکوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی جاں بحق ہوگئےتاترہ اچکزئی کی وارنٹ گرفتاری جاریوزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دیپشین: زیارت کراس کے قریب ڈی سی ہرنائی کے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ، 2 محافظ زخمیپاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں شاندار واپسی؛ یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کرلیےپاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 خوارج ہلاک6 ستمبر: یومِ دفاع ایمان، شجاعت اور قومی فخر کا دنسرکاری ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے مؤثر نظام، غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہمومنہ اقبال ہراسگی کیس: لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر اور اہلیہ بے قصور قرارپیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاریکوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی جاں بحق ہوگئےتاترہ اچکزئی کی وارنٹ گرفتاری جاری

مون سون بارشیں؛ مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ، دریاؤں میں سیلاب کی وارننگ

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعدد شہروں میں اربن فلڈنگ کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والی نم آلود ہوائیں ملک کے وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جس کے باعث اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔

راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ دریائے راوی اور چناب میں آئندہ دنوں کے دوران کم درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راوی اور چناب سے منسلک برساتی نالوں میں 21 اگست تک کم سے درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو کے مقامات پر کم درجے کا سیلاب برقرار ہے، جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کم درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ممکنہ اربن فلڈنگ اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضروری احتیاطی اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

تربیلا ڈیم پانی کی آخری حد تک پہنچ کر مکمل بھر چکا ہے، جبکہ منگلا ڈیم 69 فیصد تک بھر چکا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *