Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

بے ضابطگی ناقابل برداشت؛ وزیراعظم کا کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ آڈٹ کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر کے کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کا گزشتہ تین سال کا آزادانہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

ایف بی آر کے امور سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے واضح کیا کہ کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ غیر قانونی سرگرمیوں یا بے ضابطگیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔

اجلاس میں کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز اور ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ کسٹمز ویئر ہاؤسز میں پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق کارگو کی نگرانی وی-باک (WeBOC) نظام سے منسلک ہے، جبکہ بانڈڈ تجارت ملک کی مجموعی درآمدات کا 16.5 فیصد ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر کے کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز میں موجود سامان کی فزیکل اسٹاک ویریفکیشن بھی کرائی جائے گی۔ اس کے علاوہ ویئر ہاؤسز کی لائسنسنگ، سکیورٹی، ویلیوایشن ٹیسٹنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سسٹمز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز میں بے ضابطگیوں کے خاتمے اور نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نگرانی اور احتساب کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور ملکی محصولات کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *