Banner
Daily Sahafat Quetta
August 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقفاستا محمد پریس کلب کا پیپلز پارٹی کے دو رہنماؤں کی خبروں کے بائیکاٹ کا اعلانتیسری جنس، آخر قصور کس کا ہےذیکاس سکول سسٹم اور ہولیسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن کا تعلیم و سماجی خدمت کے فروغ کے لیے اشتراک پر اتفاقتھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمیکشور کمار کا تاریخی بنگلہ کس کے نام؟ ویرات کوہلی سے متعلق بڑا دعویٰ جھوٹا نکلابلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 12 دہشت گرد ہلاکچھ لاکھ کی لکیر اور فروخت شدہ تاریخ، ڈیورنڈ معاہدے کا تاریک سچ!!!نااہلی کا راج اور مسائل کے انبارافکار کی غلامی اور حریتِ فکر کا بحرانتحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقفاستا محمد پریس کلب کا پیپلز پارٹی کے دو رہنماؤں کی خبروں کے بائیکاٹ کا اعلانتیسری جنس، آخر قصور کس کا ہےذیکاس سکول سسٹم اور ہولیسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن کا تعلیم و سماجی خدمت کے فروغ کے لیے اشتراک پر اتفاقتھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمیکشور کمار کا تاریخی بنگلہ کس کے نام؟ ویرات کوہلی سے متعلق بڑا دعویٰ جھوٹا نکلابلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 12 دہشت گرد ہلاکچھ لاکھ کی لکیر اور فروخت شدہ تاریخ، ڈیورنڈ معاہدے کا تاریک سچ!!!نااہلی کا راج اور مسائل کے انبارافکار کی غلامی اور حریتِ فکر کا بحران

کشور کمار کا تاریخی بنگلہ کس کے نام؟ ویرات کوہلی سے متعلق بڑا دعویٰ جھوٹا نکلا

ممبئی کے پوش علاقے جوہو میں واقع بالی ووڈ کے نامور گلوکار اور اداکار کشور کمار کا مشہور بنگلہ ’گوری کنج‘ آج بھی اپنی تاریخی اہمیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کشور کمار کی والدہ گوری دیوی کے نام سے منسوب یہ بنگلہ گلوکارکی تخلیقی سرگرمیوں، موسیقی اور نجی زندگی کا اہم مرکز تھا۔ سرسبز باغات، کشادہ لان اور قدرتی ماحول سے مزین اس بنگلے میں کشور کمار گیت ترتیب دیتے، دوستوں کی محفلیں سجاتے اور فلمی دنیا کی مصروفیات سے دور سکون حاصل کرتے تھے۔ وہ اپنے باغ کے درختوں کو نام دے کر ان کے ساتھ باتیں کرتے تھے اور باقاعدہ وقت گزارتے تھے جبکہ بنگلے کے دروازے پر مشہور جملہ ’کشور سے ہوشیار‘ بھی آویزاں تھا۔کچھ بھارتی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اس بنگلے کو خرید لیا ہے جبکہ اس کی باضابطہ طور پر کوئی حقیقت سامنے نہیں آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے یہ دعوے کہ ویرات کوہلی نے کشور کمار کا بنگلہ خرید لیا ہے، درست نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2022ء میں اس تاریخی بنگلے کے صرف ایک حصے کو بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ریسٹورنٹ ’ون ایٹ کمیون‘ کے لیے لیز (کرائے کے معاہدے) پر دیا گیا تھا، کرکٹر نے اسے خریدا نہیں ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ 5 سال کے لیے کیا گیا تھا، لیز کی رقم یا ماہانہ کرایہ آج تک ظاہر نہیں کیا گیا، اس لیے یہ معاہدہ کتنی مالیت کا تھا یہ بات کوئی نہیں جانتا۔ بنگلے کی ملکیت آج بھی کشور کمار کے اہلِ خانہ کے پاس ہے جن میں ان کے صاحبزادے امیت کمار بھی شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گوری کنج کی تزئین و آرائش کے دوران بنگلے کی تاریخی شناخت برقرار رکھتے ہوئے لکڑی، پتھر، قدرتی روشنی اور سرسبز ماحول کو جدید انداز میں محفوظ رکھا گیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *