Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیبلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشافپشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کیسکو یونین کی قانونی جدوجہد کی کامیابی ہے، پیر محمد کاکڑکشمیری عوام کی قربانیوں کو پوری پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانخضدار مبینہ اغوا کیس: خاتون کا غیرجانبدار تحقیقات اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیبلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشافپشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کیسکو یونین کی قانونی جدوجہد کی کامیابی ہے، پیر محمد کاکڑکشمیری عوام کی قربانیوں کو پوری پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانخضدار مبینہ اغوا کیس: خاتون کا غیرجانبدار تحقیقات اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

کوئٹہ: بلوچستان میں اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق ہزاروں ایسے اسلحہ لائسنس سامنے آئے ہیں جن کی حیثیت مشکوک قرار دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 9 ہزار 291 اضافی مشکوک اسلحہ لائسنسوں کا سراغ لگایا گیا، جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے لائسنسوں کے مقابلے میں نادرا کے ریکارڈ میں کمپیوٹرائزڈ لائسنسوں کی تعداد زیادہ نکلی۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائز کیے گئے، جن میں سے 10 ہزار 464 لائسنس بعد ازاں جعلی قرار دیے گئے۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ ممنوعہ بور کے 44 ہزار 250 لائسنس کمپیوٹرائز کیے گئے، جبکہ اصل تعداد 36 ہزار 497 تھی، جس پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

آڈٹ رپورٹ میں اسلحہ لائسنسوں کے ریکارڈ، تصدیقی عمل اور کمپیوٹرائزیشن کے نظام میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *