Banner
Daily Sahafat Quetta
September 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اعجاز احمدتعلیمی خدمات پر ایوارڈ حیدر خان ناصر کی محنت کا اعتراف ہے۔صالح محمد کاکڑبلوچستان میڈیا فورم میڈیا پرسنز کی توانا آواز بن چکا ہے،سید امان شاہ8 اکتوبر کا ضلعی مجلسِ عمومی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقعام آدمی کہاں جائے؟ پاکستان میں دفتری نظاماسلامی عادلانہ نظام کا نفاذ ملکی بقا کا ضامن ہے، قاری مہراللہڈی ایچ او شانگلہ ڈاکٹر نزر محمد کیٹیگری ڈی ہسپتال بشام کا اچانک دورہ کیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1606/29-9-2026افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکارعوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اعجاز احمدتعلیمی خدمات پر ایوارڈ حیدر خان ناصر کی محنت کا اعتراف ہے۔صالح محمد کاکڑبلوچستان میڈیا فورم میڈیا پرسنز کی توانا آواز بن چکا ہے،سید امان شاہ8 اکتوبر کا ضلعی مجلسِ عمومی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقعام آدمی کہاں جائے؟ پاکستان میں دفتری نظاماسلامی عادلانہ نظام کا نفاذ ملکی بقا کا ضامن ہے، قاری مہراللہڈی ایچ او شانگلہ ڈاکٹر نزر محمد کیٹیگری ڈی ہسپتال بشام کا اچانک دورہ کیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1606/29-9-2026افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکار

سینٹرل جیل گڈانی میں 20 گھنٹے سے بجلی بند، قیدی شدید اذیت میں

حب: نمائندہ خصوصی)

حب: سینٹرل جیل گڈانی مسائل دوچار سینٹرل جیل گڈانی میں بجلی کا بدترین بحران، 20 گھنٹوں سے بجلی غائب، 600 سے زائد قیدی اذیت میں مبتلا سینٹرل جیل گڈانی گزشتہ 20 گھنٹوں سے بجلی کی مکمل بندش کا شکار ہے، جس کے باعث شدید گرمی، حبس اور پانی کی قلت نے قیدیوں کی مشکلات میں خطرناک حد تک اضافہ کر دیا ہے اعلیٰ حکام نوٹس لے۔

تفصیلات کے مطابق:

ذرائع کے مطابق سینٹر جیل گڈانی میں 600 سے زائد قیدی موجود ہیں جن میں بیمار، بزرگ اور دیگر قیدی شامل ہیں۔ بجلی نہ ہونے کے باعث پانی کی فراہمی معطل ہونے کے قریب ہے، جبکہ شدید گرمی اور حبس کے باعث متعدد قیدیوں کی طبیعت بگڑنے اور بے ہوشی کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ جیل کے ہسپتال وارڈ میں زیر علاج مریض قیدیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

بجلی کی طویل بندش کے باعث جیل کا سیکیورٹی سسٹم بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔ جیل میں خطرناک نوعیت کے قیدی بھی موجود ہیں، جس کی وجہ سے سیکیورٹی کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ صرف دو روز قبل بھی تقریباً 36 گھنٹے تک بجلی بند رہی تھی۔ سوال یہ ہے کہ اگر مسئلہ صرف ایک معمولی کیبل کی خرابی کا ہے تو اس کی مرمت میں بار بار 36 سے 40 گھنٹے کیوں لگ جاتے ہیں؟ اگر ہر مرتبہ مرمت کے لیے کراچی سے ٹیم بلانا پڑتی ہے تو یہ بھی متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
مسلسل اور طویل دورانیے کی بجلی کی بندش نے قیدیوں کی جان، صحت اور جیل کے انتظامی و سیکیورٹی نظام کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ اگر بروقت اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *