Banner
Daily Sahafat Quetta
September 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی جاں بحق ہوگئےتاترہ اچکزئی کی وارنٹ گرفتاری جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1181/2-9-2026سردار عطااللہ مینگل کی بلوچ قومی سیاست کیلئے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے، نیشنل پارٹینوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گےمتحدہ عرب امارات میں رمضان کے پہلے روزے کی متوقع تاریخ سامنے آگئیخواتین اور ہنرمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کا بڑا اعلانمہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحقکوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر حاجی صلاح الدین خان نورزئی جاں بحق ہوگئےتاترہ اچکزئی کی وارنٹ گرفتاری جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1181/2-9-2026سردار عطااللہ مینگل کی بلوچ قومی سیاست کیلئے جدوجہد ناقابلِ فراموش ہے، نیشنل پارٹینوشکی، خاران کراس کے قریب گاڑی نہ روکنے پر مبینہ فائرنگمارچ 2027 میں بلوچستان کے 5 سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گےمتحدہ عرب امارات میں رمضان کے پہلے روزے کی متوقع تاریخ سامنے آگئیخواتین اور ہنرمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری،50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضوں کا بڑا اعلانمہرگڑھ پر ڈرون حملہ قابلِ مذمت ہے، اسلم رئیسانینوڈیرو میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان رحمان علی جاں بحق

قومی شاہراہوں پر کسٹم کے متعدد چیک پوسٹوں کا خاتمہ

قومی شاہراہوں پر کسٹم کے متعدد چیک پوسٹوں کا خاتمہ
پہیہ جام ہڑتال کے بعد آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کی بڑی کامیابی متعدد کسٹم چیک پوسٹس ختم کرنے کے احکامات جاری
ٹرانسپورٹرز، تاجر اور مائنز مالکان کے مطالبات تسلیم اور ان پر عملدرآمد ھونے کا سلسلہ شروع ھوگیا۔ اعلامیہ
کوئٹہ: پہیہ جام ہڑتال کے بعد آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کی بڑی کامیابی ، صدر حبیب اللہ خان کی بریفنگ کلیکٹر کسٹم بلوچستان کیساتھ میٹنگ میں کسٹم کے متعدد چیک پوسٹس کا خاتمہ موقع پر احکامات جاری، بلوچستان ٹرانسپورٹرز، تاجر اینڈ مائنز اونرز الائنس کے جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ہفتہ 13 جون کو ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ میں منعقد ھونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کلیکٹر کسٹم بلوچستان نے قومی شاہراہوں پر متعدد غیر ضروری چیک پوسٹس کے خاتمے کے موقع پر ہی احکامات جاری کردئیے۔ اس موقع پر آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی حبیب اللہ خان بادیزئی نے دیگر اعلیٰ حکام کی موجودگی میں تفصیلی بریفنگ دی جس کے بعد کلیکٹر کسٹم بلوچستان نے قومی شاہراہوں پر قائم متعدد غیر ضروری کسٹم چیک پوسٹس کے خاتمے کے احکامات موقع پر ہی جاری کر دیئے، جسے ٹرانسپورٹ برادری کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔اس موقع پر صدر حاجی حبیب اللہ خان نے تمام ٹرانسپورٹران کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی۔ جس میں قومی شاہراہوں پر غیر ضروری چیک پوسٹس، بار بار گاڑیوں کی تلاشی، تجارتی سرگرمیوں میں رکاوٹوں اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مشکلات کے حوالے سے مکمل حقائق اور اعداد و شمار پیش کئے گئے۔ بریفنگ کے بعد کلیکٹر کسٹم بلوچستان اور دیگر متعلقہ حکام نے ٹرانسپورٹرز کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے متعدد چیک پوسٹس ختم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر حاجی حبیب اللہ خان بادیزئی نے کہا کہ بلوچستان کی معیشت کا بڑا انحصار ٹرانسپورٹ، تجارت اور معدنیات کے شعبوں پر ہے۔ غیر ضروری رکاوٹوں اور چیک پوسٹس کے باعث نہ صرف کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی تھیں بلکہ قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والے عوام کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مذاکرات اور پرامن جدوجہد پر یقین رکھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مثبت مذاکرات کے نتیجے میں اہم پیشرفت ممکن ہوئی۔ انہوں نے اجلاس میں شریک کلیکٹر کسٹم بلوچستان، چیمبر آف کامرس کے نمائندوں، تاجر تنظیموں، مائنز اونرز اور دیگر متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام، ٹرانسپورٹرز اور کاروباری طبقے کے جائز مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایکشن کمیٹی آئندہ بھی صوبے کے مفادات، آزادانہ تجارتی سرگرمیوں اور قومی شاہراہوں پر بلاجواز رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومتی سطح پر کئے گئے فیصلوں پر فوری عملدرآمد ہوگا اور باقی ماندہ مسائل کے حل کیلئے بھی مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ بلوچستان میں تجارت، سرمایہ کاری اور نقل و حمل کے شعبوں کو مزید فروغ حاصل ہو سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *