Banner
Daily Sahafat Quetta
September 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانیپیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، 22 ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1473/21-9-2026مبارکباد سید عبدالروف آغا اور سید نقیب اللہ آغا کو چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری پشین بلوچستان کے ایگزیکٹیو ممبر سال برائے 2026-2028 منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ترجمان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستاننوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب، فریال تالپور کی شرکتکوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم نہ رہے، ماجد سلیممہنگائی اور معاشی دباو نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، سردارمنظور احمد کاکڑمولانا محمد ادریس شہید کی شہادت علمی و دینی طبقے کیلئے عظیم نقصان ہے، محمد یوسفپاکستان کی بقا اور سالمیت کیلئے مولانا فضل الرحمان جدوجہد کررہے ہیں،مولانا عبد الواسعملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف بی ایف اے کی کارروائیاں تیز ، 64 یونٹس کی چیکنگ، 14 دودھ فروش جرمانہسماجی بہبود کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شگفتہ گل عمرانی

کوئٹہ سول ہسپتال میں او پی ڈی بندش، غریب مریض شدید مشکلات کا شکار

سول ہسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹروں کے جاری احتجاج اور او پی ڈی سروسز کی مکمل بندش کے باعث دور دراز سے آنے والے غریب اور نادار مریض شدید ترین مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں۔ مختلف عوامی اور سماجی حلقوں نے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں علاج و معالجے کی معطلی سے حکومت یا مقتدر حلقوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا، بلکہ اس احتجاج سے صرف اور صرف وہ عام شہری اور لاچار مریض متاثر ہو رہے ہیں جو نجی ہسپتالوں کے مہنگے علاج کے اخراجات برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔شہریوں اور مریضوں کے لواحقین نے حکومت اور ڈاکٹروں کی تنظیموں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جب تک سول ہسپتال میں جاری احتجاج اور بائیکاٹ کا سلسلہ ختم نہیں ہوتا، تب تک ڈاکٹر حضرات متبادل کے طور پر غریب مریضوں کا معائنہ اور علاج اپنے نجی ہسپتالوں و کلینکس میں مفت فراہم کریں تاکہ انسانیت کو درپیش اس کٹھن مشکل میں کمی لائی جا سکے۔ واضح رہے کہ سول ہسپتال کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر مبینہ تیزاب گردی کے افسوسناک واقعے کے بعد طبی عملے کے تحفظ اور دیگر مطالبات کے حق میں ڈاکٹرز نے شدید احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی سروسز کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *