Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سوراب میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، بس اور مزدا ڈرائیور سمیت لے گئےوزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعالمستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی؛ کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاکوندر: قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ، 2 ڈرائیور جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمیمستونگ: خاتون پر تیزاب گردی کا الزام بے بنیاد ہے، سسرالی خاندان کا مؤقفدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاسوراب میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، بس اور مزدا ڈرائیور سمیت لے گئےوزیراعظم ریلیف اسکیم، سستے پیٹرول کیلئے ڈیجیٹل نظام فعالمستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی؛ کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاکوندر: قومی شاہراہ پر خوفناک حادثہ، 2 ڈرائیور جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمیمستونگ: خاتون پر تیزاب گردی کا الزام بے بنیاد ہے، سسرالی خاندان کا مؤقفدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیا

پٹرول قلت اور لاک ڈاؤن کا فیصلہ قبول نہیں، کاشف حیدری


مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کوئٹہ شہر میں پٹرول کی شدید قلت اور لاک ڈاؤن کے حالیہ نوٹیفکیشن کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے تاجروں اور عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی قرار دے دیا ہے۔ ایک ہنگامی بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک جانب پورا شہر پٹرول کے سنگین بحران سے دوچار ہے۔ جبکہ دوسری جانب کاروباری سرگرمیوں پر مزید پابندیاں عائد کرنا تاجروں اور عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ، یہ بات انہوں نے جاری کردہ بیان میں کہی، انہوں نے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے بیشتر پٹرول پمپس بند پڑے ہیں جبکہ جو چند پمپس کھلے ہیں وہاں شہریوں کو شدید گرمی اور دشوار حالات میں طویل قطاروں میں کھڑے ہو کر گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے، جس سے عوام خوار ہو کر رہ گئے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ اس بحران پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے اور پٹرول کی یہ قلت انتظامیہ کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ کاشف حیدری کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ پہلے ہی معاشی مشکلات، کمر توڑ مہنگائی، بدامنی اور کاروباری جمود کا شکار ہے، ایسے سنگین حالات میں لاک ڈاؤن کا نیا نوٹیفکیشن تاجروں، دکانداروں، مزدوروں اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں خاندانوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے جسے تاجر برادری کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکام عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں جہاں پٹرول نایاب، سڑکیں بند اور کاروباری سرگرمیاں پہلے ہی مفلوج ہیں، وہاں لاک ڈاؤن جیسے فیصلے زمینی حقائق کے سراسر منافی ہیں۔ مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ کوئٹہ شہر میں جاری پٹرول کے سنگین بحران کے فوری خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں اور تمام پٹرول پمپس پر پٹرول کی بلا تعطل اور باقاعدہ فراہمی کو یقینی بنا کر شہریوں کو اس شدید گرمی اور خواری سے نجات دلائی جائے۔ تنظیم کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ کاروباری سرگرمیوں پر پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے حالیہ نوٹیفکیشن پر فوری طور پر نظرثانی کر کے اسے واپس لیا جائے تاکہ پہلے سے معاشی بدحالی، مہنگائی اور جمود کا شکار تاجر، دکاندار اور دیہاڑی دار مزدور مزید فاقہ کشی اور معاشی قتل سے بچ سکیں، بصورت دیگر انتظامیہ کی اس بے حسی کے خلاف تاجر برادری سخت ترین احتجاج اور آئندہ کے شدید لائحہ عمل کا اعلان کرنے پر مجبور ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *