Banner
Daily Sahafat Quetta
September 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اعجاز احمدتعلیمی خدمات پر ایوارڈ حیدر خان ناصر کی محنت کا اعتراف ہے۔صالح محمد کاکڑبلوچستان میڈیا فورم میڈیا پرسنز کی توانا آواز بن چکا ہے،سید امان شاہ8 اکتوبر کا ضلعی مجلسِ عمومی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقعام آدمی کہاں جائے؟ پاکستان میں دفتری نظاماسلامی عادلانہ نظام کا نفاذ ملکی بقا کا ضامن ہے، قاری مہراللہڈی ایچ او شانگلہ ڈاکٹر نزر محمد کیٹیگری ڈی ہسپتال بشام کا اچانک دورہ کیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1606/29-9-2026افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکارعوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اعجاز احمدتعلیمی خدمات پر ایوارڈ حیدر خان ناصر کی محنت کا اعتراف ہے۔صالح محمد کاکڑبلوچستان میڈیا فورم میڈیا پرسنز کی توانا آواز بن چکا ہے،سید امان شاہ8 اکتوبر کا ضلعی مجلسِ عمومی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقعام آدمی کہاں جائے؟ پاکستان میں دفتری نظاماسلامی عادلانہ نظام کا نفاذ ملکی بقا کا ضامن ہے، قاری مہراللہڈی ایچ او شانگلہ ڈاکٹر نزر محمد کیٹیگری ڈی ہسپتال بشام کا اچانک دورہ کیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1606/29-9-2026افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکار

امریکا ایران معاہدے کیلیے سب سے اہم کردار فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ادا کیا؛ واشنگٹن پوسٹ

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے اور امن معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے میں سب سے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

دی واشنگٹن پوسٹ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا، ایران اور خلیجی ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے رکھے اور فریقین کے درمیان اعتماد سازی کی فضا بحال کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے گزشتہ روز کے ایران کے دورے نے امن معاہدے کے مسودے کی تکمیل اور فریقین کے درمیان اس پر اتفاق کی فضا بھی ہموار کی۔

واشنگٹن ٹائمز نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ہفتے کی صبح معاہدے کے ڈرافٹ پر اہم پیش رفت ہوئی اور فریقین مسودے پر متفق ہوگئے جس کے بعد سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی اور یہ اس وقت ہوا جب فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے دورے پر تھے۔

ادھر ایک اور امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورۂ ایران کو اعلیٰ سطح کی سفارتکاری قرار دیتے ہوئے لکھا کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمت پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق بھی پاکستانی قیادت نے خطے میں ممکنہ بڑی جنگ کو روکنے اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے بیک ڈور ڈپلومیسی کا سہارا لیا۔

گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی تصدیق کرچکے ہیں کہ وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مسلسل رابطے میں تھے۔

مارکو روبیو نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان سے ایک اہم اور اعلیٰ شخصیت ایران کا دورہ کرنے والی ہے۔

خیال رہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دورہ ایران مکمل کرچکے ہیں اور اس کے بعد ہی امریکی صدر نے اپنی نیشنل سیکیورٹی ٹیم کو وائٹ ہاؤس طلب کیا ہے۔

اس میٹنگ کے دوران صدر ٹرمپ پاکستان، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور مصر سمیت مختلف ممالک کے رہنماؤں سے بھی کانفرنس کال پر رابطے کریں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *