Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت، لندن سے پنجاب کی پہلی ڈیجیٹل اراضی رجسٹری کامیابی سے مکملپاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہکیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان تریناوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت، لندن سے پنجاب کی پہلی ڈیجیٹل اراضی رجسٹری کامیابی سے مکملپاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہکیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترین

سعودی حکومت نے 15 سال سے کم عمر عازمین کی حج روانگی پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا


سعودی وزارتِ حج نے کم عمر بچوں سے متعلق پالیسی میں تبدیلی واپس لے لی اور 15 سال سے کم عمر بچوں پر پابندی ختم کرتے ہوئے پرانی پالیسی بحال کردی ہے۔

نئے احکامات کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو حج کی اجازت دوبارہ دے دی گئی ہے، جس کے تحت پہلے مسترد ہونے والے ویزے دوبارہ پراسیس کردیے جائیں گے۔

وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، جس میں پاکستانی حجاج کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور بچوں سے متعلق سہولت بحال ہوگئی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل حج پاکستان کی جانب سے جاری مراسلے میں عمر کی نئی حد سے متاثرہ درخواستیں دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے آج حج 2026 کے لیے عازمینِ کی عمر کے حوالے سے نئی اور سخت پابندی فوری طور پر نافذ کی تھی۔ مملکت کی جانب سے اچانک کیے گئے بڑے فیصلے کے مطابق 15 سال سے کم عمر بچوں کو رواں برس حج کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اور آفس آف پلگرم افیئرز پاکستان (OPAP) کے مطابق سعودی حکام نے فیصلے سے آگاہ کیا تھا کہ 3 مئی 2026 کی رات 12:00 بجے کے بعد سے کسی بھی ایسی پرواز کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی جس میں کوئی ایسا مسافر سوار ہو جس کی عمر 27 مئی 2026 (9 ذوالحجہ 1447ھ – یومِ عرفات) کو 15 سال سے کم ہو ۔

سرکاری مراسلے کے مطابق ایسے تمام عازمینِ حج جو اس عمر کے معیار پر پورا نہیں اترتے، ان کے حج ویزے فوری طور پر منسوخ کیے گئے تھے۔ اس سلسلے میں پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر موجود امیگریشن حکام اور ایئر لائنز بشمول پی آئی اے، سعودی ایئر لائن، ایئر بلو اور ایئر سیال کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ کسی بھی کم عمر عازم کو حج پروازوں میں سوار نہ ہونے دیں.

اس سلسلے میں سعودی حکومت اور پاکستانی حج مشن نے ان عازمین کے لیے ریفنڈ پالیسی کا بھی اعلان کیا تھا۔

مراسلے میں واضح کیا گیا تھا کہ عمر کی اس اچانک پابندی سے متاثر ہونے والے عازمین یا ان کے گروپ ممبران، جو اس وجہ سے سفر نہیں کر سکیں گے، اپنا حج سفر منسوخ کروا سکتے ہیں ۔

سعودی حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ متاثرہ عازمین کو ان کی جمع کرائی گئی مکمل رقم واپس (Full Refund) کی جائے گی ۔ ڈائریکٹر حج اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں اس معاملے کو انتہائی اہم اور فوری قرار دیا گیا تھا۔

حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (HOAP) کو بھی ہدایت کی گئی تھی کہ وہ فوری طور پر تمام نجی حج آپریٹرز اور عازمین کو اس فیصلے سے آگاہ کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے ۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *