Banner

ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے مشتبہ علاقوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے ، محکمہ ایکسائز

Share

Share This Post

or copy the link

ـچمن میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پوست کی غیر قانونی کاشت کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق افسران نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈرون کے ذریعے مختلف علاقوں کی نگرانی کی اور مشتبہ مقامات کی نشاندہی کی۔متعلقہ حکام نے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد منشیات کی پیداوار کی روک تھام اور علاقے میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے جبکہ ڈرون سرویلنس کے ذریعے ان علاقوں تک بھی رسائی ممکن ہوئی جہاں زمینی ٹیموں کے لیے پہنچنا مشکل تھا۔محکمہ حکام کا کہنا ہے کہ نشاندہی کے بعد جلد ہی متعلقہ مقامات پر کارروائیاں تیز کی جائیں گی اور غیر قانونی فصلوں کو تلف کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے خلاف اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر مقامی افراد نے بھی اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے علاقے میں منشیات کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں مدد ملے گی.

ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے مشتبہ علاقوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے ، محکمہ ایکسائز

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us