Banner

ایران اور امریکہ کا دو ہفتوں کیلئے جنگ بندی پر رضامند ہونا ایک اہم پیش رفت ہے،عالمزیب خان مہمند

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اپنی قیادت، حکومت اور خصوصا اپنے سپہ سالار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔رہنما پاکستان پیپلزپارٹی

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک خیبرپختونخوا عالمزیب خان مہمند نے کہا کہ ایران اور امریکا کا دو ہفتوں کے لیے جنگ بندی پر رضامند ہونا ایک اہم پیش رفت ہے، جس نے خطے میں وقتی طور پر کشیدگی کو کم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہم اپنی قیادت، حکومت اور خصوصاً اپنے سپہ سالار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جن کی حکمتِ عملی، بصیرت اور مضبوط مؤقف نے عالمی حالات میں مثبت کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ جب کسی قوم کی قیادت مضبوط، بہادر اور پُرعزم ہو تو اس کے اثرات پوری قوم پر نمایاں ہوتے ہیں۔ ایک بہادر سپہ سالار نہ صرف میدان میں کامیابی حاصل کرتا ہے بلکہ قوم کے حوصلے بھی بلند کرتا ہے۔ اسی قیادت کی بدولت آج ہم ایک اہم پیش رفت دیکھ رہے ہیں۔خاص طور پر آبنائے ہرمز جیسے حساس معاملے میں، جس کا عالمی معیشت پر گہرا اثر پڑتا ہے اور جس کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا تھا، حالات کو بہتر سمت میں لے جانا ایک بڑی کامیابی ہے۔ اس پیش رفت نے نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کو ممکنہ مشکلات سے نکالنے میں مدد دی۔ میرے خیال میں دنیا کو بھی ایسے مثبت کردار پر شکر گزار ہونا چاہیے۔تاہم یہ کامیابی کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ پوری قوم، افواجِ پاکستان، حکومت اور عوام کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ صدر، وزیر اعظم اور عسکری قیادت نے ثابت قدمی، مستقل مزاجی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔خصوصی طور پر ہمارے سپہ سالار کا کردار نمایاں رہا، جنہوں نے نہایت احسن انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم ایک مضبوط، متحد اور باوقار قوم ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک خیبرپختونخوا عالمزیب خان مہمند نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ ہم اپنی افواج، اپنی عوام اور اپنی حکومت کو دل کی گہرائیوں سے شاباش دیتے ہیں اور ان پر ناز کرتے ہیں۔ ساتھ ہی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں اس مشکل مرحلے سے بخیر و خوبی گزارا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کامیابیاں ہمیں یہ سبق دیتی ہیں کہ اتحاد، مضبوط ارادہ اور مخلص قیادت کے ساتھ ہم ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ایرانی حکومت ایرانی عوام کو شاباش پیش کرتا ہوں کہ وہ بڑی بہادری سے لڑی اور اپنی ملک کا دفاع کیا۔

ایران اور امریکہ کا دو ہفتوں کیلئے جنگ بندی پر رضامند ہونا ایک اہم پیش رفت ہے،عالمزیب خان مہمند

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us