Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدمTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیمریضوں کا تحفظ صحت کے موثر نظام کی بنیادی ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان میں امن و استحکام کےخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائےگا،سرفراز بگٹیملاوٹی دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں، حبیب اللہ خانعرصہ دراز سے بند شادی ہال تعمیر و مرمت کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیاڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پریس کانفرنس، گرفتار ملزمان میڈیا کے سامنے پیشصوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں حکومت کی کمزور رِٹکفایت شعاری قومی وسائل کے تحفظ کی جانب حکومت کا اہم قدم

پیٹرول قیمتوں پر کڑی نگرانی کریں گے، گراں فروشی برداشت نہیں ہوگی، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ، 05 اپریل 2026: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے اور پیٹرولیم مصنوعات کی منصفانہ قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے کڑی اور مؤثر نگرانی کا نظام متعارف کرا رہی ہے۔ اس مقصد کے تحت پیٹرول کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے اور گراں فروشی کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے خصوصی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ عوامی شکایات کے اندراج اور فوری حل کے لیے ہیلپ لائن 1129 قائم کر دی گئی ہے، جہاں شہری زائد قیمت وصولی یا کسی بھی بدعنوانی کے خلاف شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہیلپ لائن چیف منسٹر سیکرٹریٹ اور محکمہ داخلہ کی نگرانی میں کام کرے گی تاکہ شکایات کے ازالے کا عمل شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت شکایات کے ازالے کے موجودہ نظام کو مزید فعال بنا رہی ہے تاکہ عوام کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی ٹارگیٹڈ سبسڈی پروگرام کے تحت مستحق افراد کو براہ راست فائدہ پہنچانے کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے خبردار کیا کہ پیٹرول کی گراں فروشی یا ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں ضلعی انتظامیہ کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔ آخر میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت عوامی مفاد کے تحفظ، قیمتوں کے استحکام اور شفاف حکمرانی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *