Banner

ایرانی حملے کی 51 ویں لہر کا آغاز، اسرائیلی شہر ہولون میں ایک میزائل جا گرا

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور فریقین کے درمیان حملوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے مختلف علاقوں پر حملے کیے گئے، جن میں اصفہان کے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں کم از کم 15 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب ایران نے بھی اسرائیل پر میزائل حملے کیے۔ اطلاعات کے مطابق ہولون شہر میں میزائل گرنے کے بعد مختلف علاقوں میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ عراق اور کویت میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی حکام ممکنہ معاہدے کے لیے رابطہ کر چکے ہیں، تاہم موجودہ حالات میں مذاکرات کے لیے وقت مناسب نہیں اور ایران کی پیش کردہ شرائط امریکا کے لیے قابل قبول نہیں ہیں۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن وعد الصدق کے تحت حملوں کی نئی لہر شروع کر دی گئی ہے۔ تنظیم کے مطابق اس سلسلے کی 51 ویں کارروائی میں الخرج میں قائم امریکی فوجی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جہاں F-35 Lightning II اور F-16 Fighting Falcon طیاروں کے تربیتی مراکز کو ہدف بنایا گیا۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ حملہ شہید ابوالقاسم بابائیان اور ان کی اہلیہ کی یاد میں کیا گیا۔

ایرانی حملے کی 51 ویں لہر کا آغاز، اسرائیلی شہر ہولون میں ایک میزائل جا گرا

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us