Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
23 ستمبر پشتون کلچر ڈے: تاریخی تسلسل، سنجیدگی اور قومی شناخت کا پائیدار پیغامجمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خان23 ستمبر پشتون کلچر ڈے: تاریخی تسلسل، سنجیدگی اور قومی شناخت کا پائیدار پیغامجمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خان

پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،فیصل جمالی

صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے اپنے حلقہ انتخاب کی عوام کو درپیش پانی کی قلت کے دیرینہ مسئلے کو مدِنظر رکھتے ہوئے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے تالابوں کی کھدائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد خصوصا گرمیوں کے موسم میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنانا اور پانی کے ذخیرے کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق حلقہ انتخاب کے مختلف دیہات اور نواحی علاقوں میں پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے متعدد تالابوں کی کھدائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ تالاب بارشوں اور دیگر دستیاب پانی کو محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے، جس سے علاقے کے لوگوں کو نہ صرف پینے کے پانی کی سہولت میسر آئے گی بلکہ مویشیوں کیلئے بھی پانی کی دستیابی بہتر ہوگی۔علاقہ مکینوں کے مطابق گرمیوں کے موسم میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو جاتی ہے جس کے باعث لوگوں کو دور دراز علاقوں سے پانی لانا پڑتا ہے۔ ایسے میں تالابوں کی کھدائی کا یہ منصوبہ عوام کیلئے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا اور لوگوں کو روزمرہ زندگی میں درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے مزید منصوبوں پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور حلقہ انتخاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پینے کے پانی کی فراہمی ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور اس حق کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو استعمال کیا جائے گا۔عوامی و سماجی حلقوں نے صوبائی وزیر کے اس عوامی فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔ مقامی معززین، قبائلی عمائدین اور سماجی شخصیات کا کہنا ہے کہ سردارزادہ فیصل خان جمالی ہمیشہ سے عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہے ہیں اور ان کے اس اقدام سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تالابوں کی کھدائی کا یہ منصوبہ علاقے میں پانی کے مسئلے کے حل کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور اس کے مثبت اثرات آنے والے وقتوں میں مزید نمایاں ہوں گے۔ مقامی افراد نے امید ظاہر کی ہے کہ اسی طرح کے دیگر ترقیاتی اور عوامی فلاحی منصوبے بھی جاری رکھے جائیں گے تاکہ علاقے کی ترقی کا عمل مزید تیز ہو سکے۔علاقہ مکینوں نے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے منصوبے عوام کیلئے ریلیف کا باعث بنتے ہیں اور حکومت اور عوام کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *