Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
23 ستمبر پشتون کلچر ڈے: تاریخی تسلسل، سنجیدگی اور قومی شناخت کا پائیدار پیغامجمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خان23 ستمبر پشتون کلچر ڈے: تاریخی تسلسل، سنجیدگی اور قومی شناخت کا پائیدار پیغامجمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خان

بلوچستان بھر کے تمام تعلیمی ادارے 9تا 23مارچ بند رکھنے کا فیصلہ

)ایران میں جنگ کی صورتحال اور پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاو¿ن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ حکومت بلوچستان نے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کو دو ہفتوں تک بند رکھنے کا حکم جاری کردیا۔ حکومتِ بلوچستان کے محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو9سے23مارچ تک بند کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پڑوسی خطے میں حالیہ جنگی صورتحال کے پیشِ نظر اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے انتظامی تیاریوں کو یقینی بنانے کی خاطر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس فیصلے کا مقصد عوامی مشکلات، نقل و حمل اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے آج 9 مارچ 2026 سے 23 مارچ 2026 تک بند رہیں گے۔ تاہم، محکمہ تعلیم نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس دوران جاری داخلہ مہم، اسکولوں کی ڈیجیٹل مردم شماری اور طے شدہ امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔ تمام متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان سرگرمیوں کو محکمہ تعلیم کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق مثر طریقے سے مکمل کریں۔ڈپٹی سیکریٹری(ایڈمن اینڈ بجٹ)بہادر خان کی جانب سے جاری کردہ اس حکمنامے میں تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (DEOs) اور تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس نوٹیفکیشن کی تشہیر اور اس پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *