Banner

تربت میں بھی گرین پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا،وزیراعلیٰ بلوچستان

featured
Share

Share This Post

or copy the link

کوئٹہ کے بعد تربت میں بھی گرین پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سرکٹ ہاو¿س تربت میں گرین پیپلز بس چلا کر تربت شہر میں جدید عوامی ٹرانسپورٹ سروس کا افتتاح کر دیا افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی، صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، پارلیمانی سیکریٹری برائے توانائی میر اصغر رند، صوبائی وزیر ریونیو عاصم کرد گیلو سمیت دیگر منتخب نمائندگان اور حکام بھی موجود تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تربت میں گرین پیپلز بس سروس کے آغاز کا مقصد عوام کو جدید، محفوظ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی میسر آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بس سروس نہ صرف تربت شہر بلکہ پورے ضلع کیچ کے عوام کے لیے ایک اہم سہولت اور خوش آئند اقدام ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تربت میں گرین پیپلز بس سروس کے آغاز میں صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی سمیت ضلع کیچ کے تمام اراکینِ صوبائی اسمبلی کی مشترکہ کاوشیں شامل ہیں جن کی بدولت یہ اہم منصوبہ عملی شکل اختیار کر سکا انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو بہتر شہری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور گرین پیپلز بس سروس کی طرز پر خواتین کے لیے مخصوص پنک بس سروس بھی بہت جلد شروع کی جائے گی تاکہ خواتین کو محفوظ اور سہل سفری سہولت میسر آ سکے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ کے بعد تربت بلوچستان کا دوسرا شہر ہے جہاں گرین پیپلز بس سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے، جو صوبے میں جدید شہری ٹرانسپورٹ نظام کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے حکام کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ ان بسوں میں 37 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے جبکہ کھڑے ہونے والے مسافروں سمیت مجموعی طور پر تقریباً 100 افراد سفر کر سکتے ہیں اس منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر تربت شہر کے لیے چار بسیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ شہر میں 18 اسٹیشن قائم کیے جا رہے ہیں یہ بسیں تقریباً 19 کلومیٹر طویل روٹ پر چلیں گی اور روزانہ لگ بھگ 4500 مسافروں کو تربت شہر اور مضافاتی علاقوں کے درمیان بہتر اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کریں گی بسوں میں خواتین، بچوں اور بزرگ شہریوں کے لیے مخصوص نشستیں مختص کی گئی ہیں جبکہ خصوصی افراد کے لیے ویل چیئر کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی اخراج کے راستے اور آگ بجھانے کے آلات بھی نصب کیے گئے ہیں۔ بسوں کے دروازے خودکار ہائیڈرولک نظام کے تحت کام کرتے ہیں جبکہ بس کے اندر اور باہر نصب برقی اسکرینوں پر بس نمبر اور روٹ سے متعلق معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں حکام کے مطابق بسوں کے روٹس اور کرایوں کا حتمی تعین تربت شہر اور مضافاتی علاقوں کے درمیان فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے بعد میں کیا جائے گا۔ ایک تجویز کے مطابق صوبائی حکومت اس بس سروس کے تحت عوام کو ابتدائی طور پر دو سال تک مفت سفری سہولت فراہم کرنے کے امکان پر بھی غور کر رہی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان صوبے کے عوام کو جدید اور معیاری شہری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایسے ترقیاتی منصوبے متعارف کراتی رہے گی تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات اور سہل زندگی میسر آ سکے۔

تربت میں بھی گرین پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا،وزیراعلیٰ بلوچستان

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us