Banner

ایران کے دبئی اور عراق پر ڈرون حملے، اسرائیل کی تہران میں تیل کے ڈپو پر بمباری

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ایران کے دبئی اور عراق پر ڈرون حملے، اسرائیل کی تہران میں تیل کے ڈپو پر بمباری
اسرائیلی حملے میں تہران کے آئل ڈپو میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی
ایران نے دبئی اور عراق میں ڈرون حملے کیے جس کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے تہران میں ایک آئل ڈپو پر بمباری کی گئی ہے۔
دبئی میڈیا آفس کے مطابق ایرانی ڈرون دبئی مرینا کے ایک مرینا ٹاور سے ٹکرا گیا جس کے بعد عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کے نتیجے میں ملبہ گرنے سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا۔
دوسری جانب ایربل میں ایک اور امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق کرد عراق میں ایربل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور علاقے میں آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے۔
ادھر ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران سے اسرائیل کے مختلف علاقوں کی جانب میزائل داغے گئے اور متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
اس کے جواب میں اسرائیل نے بھی ایران کے اندر کارروائی کرتے ہوئے مغربی تہران کے علاقے کرج میں واقع تیل کے ڈپو پر بمباری کی۔
عرب میڈیا کے مطابق کوہاک اور شہرَان کے علاقوں میں بھی تین آئل ڈپوؤں کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔

ایران کے دبئی اور عراق پر ڈرون حملے، اسرائیل کی تہران میں تیل کے ڈپو پر بمباری

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us