Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفمنزلِ مقصود، علم، عمل اور انسانیت کا سفر۔۔۔سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفمنزلِ مقصود، علم، عمل اور انسانیت کا سفر۔۔۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کی کمی
مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ، سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی اور معاشی غیر یقینی صورتحال مندی کی بڑی وجوہات ہیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں شدید مندی کا رجحان برقرار رہا اور کاروباری دن کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 2264 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار 339 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔

بعد ازاں 1742 پوائنٹس کی مندی سے انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 861 پوائنٹس پر آ گیا۔

مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے دوران ایک مرحلے پر 670 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 933 پوائنٹس پر بھی ٹریڈ کرتا رہا۔

پی ایس ایکس میں مزید 1187 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 78 ہزار 415 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ، سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی اور معاشی غیر یقینی صورتحال مندی کی بڑی وجوہات ہیں۔

سرمایہ کار صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ آئندہ سیشنز میں مارکیٹ کے رجحان کا انحصار معاشی اور سیاسی پیش رفت پر ہوگا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *