Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

فیصلہ سازی میں خواتین کی شمولیت وقت کی اہم ضرورت ہے،کرن بلوچ

اسلام آباد()چیئرپرسن بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما کرن بلوچ نے نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کے زیرِ اہتمام اسلام اباد میں منعقدہ مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں خواتین کے حقوق کے تحفظ، صنفی مساوات کے فروغ اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے پالیسی سازی کے عمل میں خواتین کی مؤثر اور بامعنی نمائندگی کو یقینی بنانے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ مختلف سرکاری اداروں، سول سوسائٹی، ماہرین اور متعلقہ شعبہ جات کے نمائندگان نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔کرن بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو فیصلہ سازی کے عمل میں مرکزی حیثیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ تعلیم، صحت، معاشی خودمختاری اور سیاسی شمولیت کے مواقع فراہم کیے بغیر خواتین کو حقیقی معنوں میں بااختیار نہیں بنایا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمتِ عملی، مضبوط قانون سازی اور مؤثر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاستی اداروں، سیاسی قیادت اور متعلقہ تنظیموں کے باہمی تعاون سے صنفی مساوات اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے گا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *