رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو طلب

featured
Share

Share This Post

or copy the link

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو طلب
پشاور میں بدھ کے روز ہونے والے اجلاس کی صدارت مرکزی کمیٹی کے صدر مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ اس حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس 18 فروری کو پشاور میں طلب کر لیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد کریں گے، جس میں ماہ رمضان المبارک 1447ھ کے چاند کی رویت کا فیصلہ اور اعلان کیا جائے گا۔

اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کے ممبران شریک ہوں گے جب کہ وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان سے ڈائریکٹر جنرل حافظ عبدالقدوس، محکمہ سپارکو سے شوکت اللہ خان، محکمہ موسمیات سے ڈاکٹر حسن علی بیگ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین بھی شرکت کریں گے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے تمام اہلیان پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا خصوصی اہتمام کریں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے وطن عزیز پاکستان کو اس دفعہ بھی ایک ہی دن روزہ عطا فرمائے۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کو طلب

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us