Banner
Daily Sahafat Quetta
September 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جی او سی گوادر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گواتری کا دورہ، طلبہ میں نئے جوتے اور نمایاں کارکردگی پر انعامات تقسیمپی این ایس ہنگور کی کامیاب فائرنگ ملکی دفاعی صلاحیت کی عکاس ہے، میر سرفراز بگٹیبلوچستان پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، جعفر مندوخیلسیاحت کے فروغ سے معیشت مضبوط ہوگی، فیصل جمالیرحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کی نگہداشت کا جائزہ، زاہدہ بٹ کا دورہگورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن حقیقی نصیرآباد کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیاڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اوستہ محمد،محمد جمن پہنور کا گورنمنٹ مڈل سکول بھاگیہ خان بلیدی کا تفصیلی دورہمانچسٹر میں ڈاکٹر ممتاز حسین کی رہائش گاہ پر علمی و ادبی نشست، فریحہ کمال کی خصوصی شرکتبشپ ڈاکٹر ایم ایم وقاص سے پروفیسر ڈاکٹر پرویز جیفرری اور بشپ ایڈون مل کی ملاقاتموجودہ حالات میں نئے صوبوں کا قیام غیر آئینی اور قوم پر جبر ہوگا، مولانا عبدالقادر لونیجی او سی گوادر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گواتری کا دورہ، طلبہ میں نئے جوتے اور نمایاں کارکردگی پر انعامات تقسیمپی این ایس ہنگور کی کامیاب فائرنگ ملکی دفاعی صلاحیت کی عکاس ہے، میر سرفراز بگٹیبلوچستان پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، جعفر مندوخیلسیاحت کے فروغ سے معیشت مضبوط ہوگی، فیصل جمالیرحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کی نگہداشت کا جائزہ، زاہدہ بٹ کا دورہگورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن حقیقی نصیرآباد کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیاڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اوستہ محمد،محمد جمن پہنور کا گورنمنٹ مڈل سکول بھاگیہ خان بلیدی کا تفصیلی دورہمانچسٹر میں ڈاکٹر ممتاز حسین کی رہائش گاہ پر علمی و ادبی نشست، فریحہ کمال کی خصوصی شرکتبشپ ڈاکٹر ایم ایم وقاص سے پروفیسر ڈاکٹر پرویز جیفرری اور بشپ ایڈون مل کی ملاقاتموجودہ حالات میں نئے صوبوں کا قیام غیر آئینی اور قوم پر جبر ہوگا، مولانا عبدالقادر لونی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کوئٹہ آمد، بلوچستان کابینہ سے اہم ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کوئٹہ آمد، بلوچستان کابینہ سے اہم ملاقات
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف منگل کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ پہنچیں، جہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی کابینہ اور اراکینِ بلوچستان اسمبلی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی بلوچستان کابینہ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے تفصیلی ملاقات ہوئی، جس میں صوبے میں امن و امان، دہشت گردی کے خلاف اقدامات، ترقیاتی منصوبوں اور بین الصوبائی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ بلوچستان اور پنجاب کے درمیان بھائی چارے، اعتماد اور قومی یکجہتی کے فروغ کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے لیے دس ارب روپے کی معاونت ایک مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے، جو دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن عوامی فلاح و بہبود، امن اور ترقی کے مشترکہ ایجنڈے پر متحد ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے کہا کہ انہیں اس بات پر دلی خوشی ہے کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ ان کا پہلا سرکاری دورہ بلوچستان کا ہے۔ انہوں نے بلوچستان کے عوام کے جذبے، قربانیوں اور پاکستان سے وابستگی کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو درپیش سیکیورٹی اور ترقیاتی چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی جیسے ناسور کا خاتمہ صرف قومی یکجہتی، مشترکہ عزم اور باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے، اور پنجاب حکومت ہر سطح پر بلوچستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں پائیدار امن، سیاسی استحکام اور معاشی خوشحالی دیکھنا چاہتی ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *