Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہمحکمہ بی اینڈ آر قلات کی جانب سے متعدد ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جاریگورنمنٹ ڈائری فارم پشین کی جانب سے الیکٹرانک ٹینڈر نوٹس جاریمحکمہ لائیو اسٹاک پشین کی جانب سے ٹینڈر نوٹس جاریکوئٹہ کشمیر کالونی میں واٹر سپلائی اور سولر سسٹم کا ٹینڈر جاریاسلام آباد، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی ایم ساجد عباسی سے عنصر عباسی اشراق عباسی اور الو پیاز یونین کے صدر چوہدری وسیم کی ملاقاتہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقدسوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہمحکمہ بی اینڈ آر قلات کی جانب سے متعدد ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جاریگورنمنٹ ڈائری فارم پشین کی جانب سے الیکٹرانک ٹینڈر نوٹس جاریمحکمہ لائیو اسٹاک پشین کی جانب سے ٹینڈر نوٹس جاریکوئٹہ کشمیر کالونی میں واٹر سپلائی اور سولر سسٹم کا ٹینڈر جاریاسلام آباد، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی ایم ساجد عباسی سے عنصر عباسی اشراق عباسی اور الو پیاز یونین کے صدر چوہدری وسیم کی ملاقاتہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقد

پاکستانی میوزک انڈسٹری میں لیجنڈز گلوکاروں کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے، حمیرہ چنا

معروف پاکستانی پلے بیک گلوکارہ حمیرا چنا نے پاکستانی میوزک انڈسٹری میں اقربا پروری اور جانبداری کے رویوں پر کھل کر تنقید کی ہے۔

ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حمیرا چنا نے کہا کہ میوزک انڈسٹری میں اقربا پروری اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ مواقع چند مخصوص فنکاروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ تجربہ کار گلوکار مسلسل نظرانداز کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں فیورٹ ازم عام ہے، بار بار انہی چند ناموں کے ساتھ کام کیا جاتا ہے اور دیگر فنکاروں کو پس منظر میں دھکیل دیا جاتا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ خود بھی اس جانبداری کا سامنا کر چکی ہیں۔ حمیرا چنا کے مطابق یہ صورتحال افسوسناک ضرور ہے مگر حقیقت یہی ہے اور ضروری ہے کہ انڈسٹری تمام فنکاروں کو ساتھ لے کر چلے اور اصل صلاحیت کو ترجیح دے۔

لیجنڈ فنکاروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکثر کہا جاتا ہے کہ آپ ایک لیجنڈ ہیں مگر کوئی یہ نہیں سوچتا کہ ان لیجنڈز کے پاس کام بھی موجود ہے یا نہیں۔ جب کوئی فنکار دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے تو تب سب یہ کہتے ہیں کہ اگر وہ زندہ ہوتے تو انہیں فلاں گانا دے دیا جاتا، یا پھر کسی فنکار کے بیرونِ ملک سے واپس آنے پر اچانک اسے اسٹار بنا دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ حمیرا چنا نے 90 کی دہائی میں فلمی گانوں کے ذریعے نمایاں شہرت حاصل کی، وہ نگار ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں اور صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے متعدد لوک کلام پاکستان ٹیلی وژن پر اپنی آواز میں پیش کر چکی ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *