Banner
Daily Sahafat Quetta
November 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بی آئی ایس پی کی مالی معاونت خیرات نہیں بلکہ مستحق خاندانوں کا حق ہے، روبینہ خالد23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا اختتام، پاکستان اور ہانگ کانگ نے بالترتیب مردوں اور خواتین کے ٹائٹلز اپنے نام کر لیےپشین : کوئٹہ : پشین چیمبر ( PCCI ) ( REAP ) اور ( FPCCI ) کے عہدادران کی ایرانی قونصل جنرل بلوچستان عبدالکریم کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانیپشین : کوئٹہ : پشین چیمبر ( PCCI ) ( REAP ) اور ( FPCCI ) کے عہدادران کی ایرانی قونصل جنرل بلوچستان عبدالکریم کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانیایرانی قونصل جنرل عبدالکریم کی والدہ کے انتقال پر محمد آصف خان ترین کا اظہارِ تعزیت23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا اختتام، پاکستان اور ہانگ کانگ نے بالترتیب مردوں اور خواتین کے ٹائٹلز اپنے نام کر لیےکوہلو میں سی آئی اے پولیس کی کارروائی، مختلف دفعات کے تحت مطلوب مفرور ملزم گرفتارعلامہ اقبال کا پیغامِ خودی اور فکر نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے، نور محمد دمڑسکھر: الحق فاؤنڈیشن کے بانی محمد رضوان الحق ملک سے معززین کی ملاقات، اہم مسئلہ حل ہونے پر اظہارِ تشکراوستامحمد میں رائس ملز ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیابی آئی ایس پی کی مالی معاونت خیرات نہیں بلکہ مستحق خاندانوں کا حق ہے، روبینہ خالد23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا اختتام، پاکستان اور ہانگ کانگ نے بالترتیب مردوں اور خواتین کے ٹائٹلز اپنے نام کر لیےپشین : کوئٹہ : پشین چیمبر ( PCCI ) ( REAP ) اور ( FPCCI ) کے عہدادران کی ایرانی قونصل جنرل بلوچستان عبدالکریم کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانیپشین : کوئٹہ : پشین چیمبر ( PCCI ) ( REAP ) اور ( FPCCI ) کے عہدادران کی ایرانی قونصل جنرل بلوچستان عبدالکریم کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانیایرانی قونصل جنرل عبدالکریم کی والدہ کے انتقال پر محمد آصف خان ترین کا اظہارِ تعزیت23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا اختتام، پاکستان اور ہانگ کانگ نے بالترتیب مردوں اور خواتین کے ٹائٹلز اپنے نام کر لیےکوہلو میں سی آئی اے پولیس کی کارروائی، مختلف دفعات کے تحت مطلوب مفرور ملزم گرفتارعلامہ اقبال کا پیغامِ خودی اور فکر نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے، نور محمد دمڑسکھر: الحق فاؤنڈیشن کے بانی محمد رضوان الحق ملک سے معززین کی ملاقات، اہم مسئلہ حل ہونے پر اظہارِ تشکراوستامحمد میں رائس ملز ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا

بی آئی ایس پی کی مالی معاونت خیرات نہیں بلکہ مستحق خاندانوں کا حق ہے، روبینہ خالد

بی آئی ایس پی کی مالی معاونت خیرات نہیں بلکہ مستحق خاندانوں کا حق ہے ؛ ملک بھر میں 6 کروڑ سے زائد افراد بی آئی ایس پی سے مستفید ہو رہے ہیں، بینظیر ہنر مند پروگرام کے ذریعے مستحق خاندانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے : سینیٹر روبینہ خالد

بدین: چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے دورہ بدین کے دوران سول سوسائٹی کی خواتین نمائندگان اور مقامی بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور تجاویز سنیں اور بی آئی ایس پی کے مختلف اقدامات پر آگاہی دی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 6 کروڑ سے زائد افراد بی آئی ایس پی سے مستفید ہو رہے ہیں۔ یہ مالی معاونت خیرات نہیں بلکہ مستحق افراد کا حق ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق بی آئی ایس پی شفاف انداز میں کام کر رہا ہے اور اس کی باقاعدہ نگرانی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی پر بے جا تنقید کرنے والے بعض اداروں اور جماعتوں کے چندہ جمع کرنے کے نظام میں آڈٹ اور جوابدہی کا نظام موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی شناختی کارڈ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عوام کے لیے عظیم تحفہ ہے۔ بی آئی ایس پی کی بدولت خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑی تعداد میں خواتین شناختی کارڈ بنوا کر پروگرام میں رجسٹرڈ ہوئی اور ہو رہی ہیں۔

چیئرپرسن نے کہا کہ خواتین کو مزید بااختیار بنانے کے لئئ بینظیر ہنرمند پروگرام کے تحت مستفید خاندانوں، بالخصوص خواتین اور نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق فنی و پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ روزگار کے بہتر مواقع حاصل کرکے معاشی طور پر خودمختار بن سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام سے ایک کروڑ 20 لاکھ بچے جبکہ بینظیر نشوونما پروگرام کے تحت 22 لاکھ خواتین مستفید ہو رہی ہیں۔

سول سوسائٹی کی خواتین نمائندگان سے ملاقات میں انہوں نے مسائل اور شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو ترجیحی بنیادوں پر ان کے حل کی ہدایت کی۔

ڈیجیٹل والٹ نظام پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 1LINK کے ذریعے انٹرآپریبلٹی کی سہولت کے تحت خواتین کسی ایک بینک یا علاقے تک محدود نہیں ہوں گی بلکہ ملک بھر میں شریک بینکوں کے مجاز ریٹیلرز سے رقم وصول کر سکیں گی۔ اس سے ادائیگیوں میں شفافیت، سہولت اور مالی شمولیت کو فروغ ملے گا۔
اس موقع پر ایم پی ایز حاجی تاج محمد ملاح، میر اللہ بخش ٹالپر، ارباب امان اللہ، تنزیلہ ام حبیبہ قمبراں اور بی بی یاسمین شاہ سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کاشف رضا منگی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سرفراز سموں، بی آئی ایس پی افسر عبدالقدیر مہیسر، سول سوسائٹی اور بلدیاتی نمائندگان بھی موجود تھے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *