Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتگزشتہ روز گنداواہ کے علاقے کھاری سے اغواء شدہ شخص کی لاش برآمدکراچی: کرائسٹ دی کنگ سیمنری کی باؤنڈری وال چار دہائیوں بعد ازسرنو تعمیر، قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی انتھنی نوید کا ترقیاتی کاموں کا جائزہلیفٹیننٹ جنرل(ر) نگار جوہر پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک روشن اور قابلِ فخر باب ہے،اکرام الدینشازیہ نورین لاہور میں آئی اور چھا گئیبلوچستان میں محنت کش طبقہ شدید مسائل کا شکار ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں ، سکینہ عبداللہ خان سے چوہدری سالک حسین کی ملاقاتورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتگزشتہ روز گنداواہ کے علاقے کھاری سے اغواء شدہ شخص کی لاش برآمدکراچی: کرائسٹ دی کنگ سیمنری کی باؤنڈری وال چار دہائیوں بعد ازسرنو تعمیر، قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی انتھنی نوید کا ترقیاتی کاموں کا جائزہلیفٹیننٹ جنرل(ر) نگار جوہر پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک روشن اور قابلِ فخر باب ہے،اکرام الدینشازیہ نورین لاہور میں آئی اور چھا گئیبلوچستان میں محنت کش طبقہ شدید مسائل کا شکار ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں ، سکینہ عبداللہ خان سے چوہدری سالک حسین کی ملاقات

بحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشدد

، ایک بچے کا سر پھٹ گیا، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

لاہور۔ دیپالپور (عمران زاہد کھوکھر ) بحریہ ٹاؤن لاہور میں اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مبینہ تشدد کا افسوس ناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں سیکیورٹی گارڈ ملک مشتاق کھوکھر اور اس کے ساتھیوں پر بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مبینہ طور پر ایک بچے کے سر پر بندوق کے دستے سے وار کیا گیا، جس سے اس کا سر پھٹ گیا، جبکہ بچے کے جسم پر بھی تشدد کے نشانات موجود ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ واقعے پر متاثرہ خاندان نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام، سی پی او لاہور اور بحریہ ٹاؤن انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے، واقعے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کرانے اور زخمی بچے کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہری حلقوں کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی بنیادی ذمہ داری شہریوں کی حفاظت اور امن و امان برقرار رکھنا ہے، نہ کہ مبینہ طور پر طاقت کا ناجائز استعمال کرنا؛ کسی بھی تنازع کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔ متاثرہ خاندان نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کے کردار کا تعین کیا جائے، زخمی بچے کو طبی امداد اور قانونی تحفظ فراہم کیا جائے اور الزامات ثابت ہونے پر ذمہ داران کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ واقعے کے تمام حقائق، طبی رپورٹ اور متعلقہ فریقین کا مؤقف سامنے لانا ضروری ہے تاکہ شفاف تحقیقات کے ذریعے انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *