Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بنگلہ دیشی جوڑاخاتون صحافی عطیہ اکرم کو ہراساں کرنے اور امین اللہ مینگل پر تشدد کی مذمتسردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقررلاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ عدم ادائیگی پر قید کاٹنے سے جرمانہ ختم نہیں ہوگاپاکستانی اور سعودی انویسٹرز کی ایک دوسرے کو ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوتکوئٹہ: جبل نور القرآن کے قریب فائرنگ، ہاؤسنگ اسکیم کی مشینری آگ کی نذرکوئٹہ: اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی گرفتارہمارے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیوراجن پور مسافر بس حادثہ؛ مزید ایک بچہ دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، 30 زخمیجس ملک میں ہسپتال اور بینک منافع بخش کاروبار بن جائیں وہاں ریاست مر جاتی ہے اور کمپنی راج شروع ہو جاتا ہےبنگلہ دیشی جوڑاخاتون صحافی عطیہ اکرم کو ہراساں کرنے اور امین اللہ مینگل پر تشدد کی مذمتسردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقررلاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ عدم ادائیگی پر قید کاٹنے سے جرمانہ ختم نہیں ہوگاپاکستانی اور سعودی انویسٹرز کی ایک دوسرے کو ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوتکوئٹہ: جبل نور القرآن کے قریب فائرنگ، ہاؤسنگ اسکیم کی مشینری آگ کی نذرکوئٹہ: اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی گرفتارہمارے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیوراجن پور مسافر بس حادثہ؛ مزید ایک بچہ دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، 30 زخمیجس ملک میں ہسپتال اور بینک منافع بخش کاروبار بن جائیں وہاں ریاست مر جاتی ہے اور کمپنی راج شروع ہو جاتا ہے

ملکی سرحدوں کی حفاظت اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنرل سید عامر رضا

کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سرحدوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، پاک فوج ہر نوعیت کے خطرات کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 154ویں پی ایم اے لانگ کورس، 39ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 73ویں انٹیگریٹڈ کورس اور 28ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

جنرل سید عامر رضا نے مزید کہا کہ ہماری سرحدوں کے پار حریفانہ عزائم رکھنے والوں کے لیے ہمارا موقف غیر متزلزل اور بالکل واضح ہے۔۔۔کسی بھی قسم کی غلط فہمی کی صورت میں ایسا ردعمل دیا جائے گا جو تصور اور اندازوں سے کہیں بڑھ کر ہوگا۔”

یاد رہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 2 روز قبل ایک دھمکی آمیز بیان میں کہا تھا کہ پاکستان سے ہونے والی کسی بھی آئندہ ’دہشت گردی کی کارروائی‘ کا پہلے سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔

گزشتہ روز دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارتی وزیر کے اس بیان کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے مسترد کیا اور بھارت کو مشورہ دیا کہ وہ گزشتہ سال مئی میں پاکستان کے خلاف فوجی محاذ آرائی سے ہی سبق سیکھ جب پاکستان نے اسے منہ توڑ جواب دیا تھا۔

اپنے خطاب میں کمانڈر اسٹریٹجک کمانڈ نے واضح کیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، تاہم امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سرحد پار سے ہونے والی جارحیت، اپنی علاقائی خودمختاری اور سرحدوں کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ”ایمان، تقویٰ، جہاد فی سبیل اللہ‘ کے بنیادی اصولوں کی روشنی میں، پاکستان کی مسلح افواج اپنی مقدس سرزمین کے ایک ایک انچ کا دفاع ہر قیمت پر کرنے کے لیے تیار ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن، تحمل، مذاکرات اور تنازعات کے پرامن حل کو ترجیح دی ہے۔ ”علاقائی استحکام کی بحالی میں ہمارا فیصلہ کن کردار، جس کی ایک نمایاں مثال اسلام آباد معاہدہ ہے، امن اور سفارتی سطح پر کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے ہمارے لازوال عزم کا مظہر ہے۔“

جنرل سید عامر رضا نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تقسیمِ برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے اور اس کا حل اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *