Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نامور ادیب و شاعر اور ‘سسٹم’ کے ایڈیٹر انچیف ناظم نواب سے بلوچستان رائٹرز گلڈ کے وفد کی اہم ملاقاتکمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ چمن، انتظامی امور میں بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور صحت عامہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہضلع حب کے عوام، صنعتوں اور زرعی شعبے کو پانی کی منصفانہ اور پائیدار فراہمی یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کریں،ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خانچمن میں بلوچستان نارتھ، سندھ و بلوچستان باکسنگ چیمپئن شپ 2026ء کا انعقاد 28 سے 30 اکتوبر تک ہوگاTENDER NOTICE: DAB/AB NO.454/22-10-2026ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتنامور ادیب و شاعر اور ‘سسٹم’ کے ایڈیٹر انچیف ناظم نواب سے بلوچستان رائٹرز گلڈ کے وفد کی اہم ملاقاتکمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ چمن، انتظامی امور میں بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور صحت عامہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہضلع حب کے عوام، صنعتوں اور زرعی شعبے کو پانی کی منصفانہ اور پائیدار فراہمی یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کریں،ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خانچمن میں بلوچستان نارتھ، سندھ و بلوچستان باکسنگ چیمپئن شپ 2026ء کا انعقاد 28 سے 30 اکتوبر تک ہوگاTENDER NOTICE: DAB/AB NO.454/22-10-2026ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقات

بلوچستان اسمبلی میں بلدیاتی نظام سے متعلق قرارداد منظور ،گھر پر حملہ بلوچیت نہیں بلکہ دہشتگردی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(اے اےن اےن) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 24 منٹ کی تاخیر سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت شروع ہوا، جس میں صوبے میں امن و امان، تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی حفاظت، بلدیاتی نظام، زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت مختلف اہم امور پر ارکان اسمبلی نے اظہار خیال کیا۔ اجلاس میں بلدیاتی نظام اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی، جبکہ اجلاس 19 اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا۔ اجلاس کے دوران رکن بلوچستان اسمبلی میر جہانزیب مینگل نے میر قمبر مینگل کے گھر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ کرنے والوں کا بلوچیت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر فتنتہ الہندوستان کے سہولت کاروں میں غیرت ہے تو وہ سامنے آکر لڑیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی میر قمبر مینگل کے گھر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بلوچیت نہیں بلکہ دہشت گردی ہے۔ دہشت گردوں کا بلوچی روایات سے کوئی تعلق نہیں اور بلوچ عوام کو ایک لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسماءجتک کیس کے حوالے سے وہ متاثرہ خاندان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے پشاور میں اسکول کے حادثے کے تناظر میں بلوچستان کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی عمارتوں کا جائزہ لینے اور ان کا آڈٹ کرانے کی ہدایت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام کے ارکان کی اجازت سے مدارس کی عمارتوں کا بھی جائزہ لیا جاسکتا ہے۔اجلاس میں رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی سے متعلق توجہ دلاو¿ نوٹس پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرے، کیونکہ گوادر میں ایک پرائمری اسکول کو مڈل کا درجہ دلانے میں بھی پانچ سال لگ جاتے ہیں۔ انہوں نے سرکاری دفاتر میں ارکان اسمبلی اور عوام کو درپیش مشکلات کی نشاندہی کرتے ہوئے اس حوالے سے سروے کرانے کا مطالبہ کیا۔مولانا ہدایت الرحمن نے بلوچستان میں بلدیاتی نظام کے قیام اور اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے سے متعلق قرارداد بھی پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ صوبے میں جمہوری نظام کو مضبوط بنانے، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور مقامی مسائل کے حل کے لیے بلدیاتی اداروں کو مو¿ثر اور بااختیار بنانا ضروری ہے۔ قرارداد میں بلدیاتی اداروں کو مالی اور انتظامی خودمختاری دینے، فنڈز کی بروقت اور منصفانہ تقسیم، بلدیاتی نمائندوں کی تربیت اور بلدیاتی انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ ایوان نے قرارداد منظور کرلی۔اجلاس میں ضلع پشین میں زیر زمین پانی کی سطح مسلسل گرنے سے متعلق قرارداد اپوزیشن رکن اسمبلی سید ظفر آغا نے پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی سطح میں مسلسل کمی کے باعث پشین میں انار، سیب، انگور اور دیگر پھلوں کے باغات شدید متاثر ہورہے ہیں، جس سے مقامی زمینداروں کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے ڈیموں کی فوری مرمت اور صفائی کے ساتھ نئے ڈیموں اور چھوٹے آبی ذخائر کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔صوبائی وزیر میر صادق عمرانی نے کہا کہ صوبے میں زیر زمین پانی کی سطح برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، تاہم ڈیموں کی تعمیر کے لیے وفاقی حکومت نے فنڈز فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پانی کی سطح مسلسل گر رہی ہے اور آبی وسائل کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔ ان کے مطابق صوبے میں اس وقت 35 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں، اس لیے صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے کہا کہ بلوچستان بھر میں پانی کی صورتحال تشویش ناک ہوتی جارہی ہے اور سولر نظام کے ذریعے ٹیوب ویلوں کے استعمال نے زیر زمین پانی کے ذخائر پر دباو¿ بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے بے دریغ استعمال کو روکنا ہوگا، بصورت دیگر آنے والی نسلوں کے حصے کا پانی بھی استعمال ہوجائے گا‘مشیر کھیل مینا مجید نے مند اور تمپ میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد راستے بند کرکے غریب لوگوں کی گاڑیاں جلا رہے ہیں۔ انہوں نے ایک بزرگ شخص کی گاڑی جلانے کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غریب بلوچ عوام کو نشانہ بنانے والوں کا بلوچیت اور عوام کے حقوق سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات بہتر بنانے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور مظلوم عوام کا ساتھ دینا چاہیے صوبائی وزیر میر علی مدد جتک نے اسمائ جتک کے والد اور رشتے داروں کے قتل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ان کے لیے جرم بن جاتا ہے، تاہم وہ مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے صوبے میں مبینہ نجی جیلوں اور بااثر افراد کے ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اسمائ جتک کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر پورا بلوچستان شرمندہ ہے رکن بلوچستان اسمبلی زرک خان مندوخیل نے کوئٹہ میں پانی کی قلت اور ٹینکر مافیا کی مبینہ لوٹ مار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حلقے میں غریب عوام کو پانی کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام کو پانی سمیت بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جاسکتیں تو پھر عوامی نمائندگی کا مقصد کیا رہ جاتا ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اجلاس میں مختلف عوامی اور صوبائی مسائل پر اظہار خیال اور قراردادوں پر کارروائی کے بعد بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 19 اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *