Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بازار میں دوسرا روز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، مستقل و عارضی تجاوزات کا خاتمہ، کارروائی جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1952/20-10-2026وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا اسلام آباد سبزی و فروٹ منڈی کا دورہذوالفقار احمد چیمہ کی تین تازہ تصانیف کی تقریبِ پذیرائی، ممتاز دانشوروں اور نامور شخصیات کی شرکتعالمی رہنماؤں کی بے حسی اور عالمی قوانین کی بے بسیسردار نثار علی خان ہزارہ کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، کاشف حیدریخواتین کی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیبلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ہفتوں میں 50 اشتہاری اور 279 مفرور گرفتارچشمہ پل دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا، میر سلیم احمد کھوسہقلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دوبندی میں تین روز سے چھاپے جاریبازار میں دوسرا روز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، مستقل و عارضی تجاوزات کا خاتمہ، کارروائی جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1952/20-10-2026وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا اسلام آباد سبزی و فروٹ منڈی کا دورہذوالفقار احمد چیمہ کی تین تازہ تصانیف کی تقریبِ پذیرائی، ممتاز دانشوروں اور نامور شخصیات کی شرکتعالمی رہنماؤں کی بے حسی اور عالمی قوانین کی بے بسیسردار نثار علی خان ہزارہ کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، کاشف حیدریخواتین کی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیبلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ہفتوں میں 50 اشتہاری اور 279 مفرور گرفتارچشمہ پل دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا، میر سلیم احمد کھوسہقلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دوبندی میں تین روز سے چھاپے جاری

پشاور میں پولیس کی بروقت کارروائی، 11 کلوگرام وزنی پریشر ککر بم ناکارہ بنا دیا گیا

پشاور: پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی بروقت کارروائی کے باعث پشاور کے گنجان آباد علاقے یکہ توت میں ممکنہ بڑا سانحہ ٹل گیا، جہاں حافظ آباد کے ایک بند مکان سے ملنے والا 11 کلوگرام وزنی پریشر ککر بم ناکارہ بنا دیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی سٹی پشاور شاہد عدنان اور ایس ایچ او یکہ توت ریاض آفریدی کی نگرانی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ماہر ٹیم نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی اور مشکوک پریشر ککر کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔

پولیس کے مطابق حافظ آباد میں واقع مذکورہ مکان گزشتہ پانچ سے چھ ماہ قبل ایک افغان خاندان کو کرائے پر دیا گیا تھا۔ تعمیراتی کام کے سلسلے میں مکان کھولا گیا تو وہاں مشکوک پریشر ککر موجود پایا گیا، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔

واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بروقت اور مؤثر کارروائی پر پشاور پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ گنجان آباد علاقے میں دہشت گردی کا ممکنہ منصوبہ ناکام بنانے سے قیمتی جانوں کو محفوظ رکھنے میں مدد ملی۔

آئی جی پی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *