Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹ؛ اقرار الحسن کی درخواستِ ضمانت مستردپختونخوا؛ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا مذاکرات میں علی امین گنڈاپور کی نمائندگی کا مطالبہسکینہ عبداللہ خان کی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ملاقات، بلوچستان کے مزدوروں کے مسائل پر گفتگواسسٹنٹ کمشنر وندر عارب وقار کا کنراج روڈ پر دورہ، دو غیر قانونی کریش پلانٹس سیلواشنگٹن مشرق وسطیٰ کے تحفظ کا ضامن نہیں، اپنی حفاظت خود کریں، امریکی سفیرایران سے مذاکرات نہیں ہو رہے، معاملہ جلد کسی نہ کسی صورت حل ہو جائے گا، امریکی صدر ٹرمپکراچی تباہ، 18 سال سے سندھ حکومت ناکام، نئے انتظامی یونٹس ناگزیر ہیں، وسیم اختروزیراعظم کی پشاورآمد؛ اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی سمیت سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظاماتڈیجیٹل سراب اور ڈوبتی خاندانی اقدارخیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال، ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او اختیارات تفویضریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹ؛ اقرار الحسن کی درخواستِ ضمانت مستردپختونخوا؛ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا مذاکرات میں علی امین گنڈاپور کی نمائندگی کا مطالبہسکینہ عبداللہ خان کی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ملاقات، بلوچستان کے مزدوروں کے مسائل پر گفتگواسسٹنٹ کمشنر وندر عارب وقار کا کنراج روڈ پر دورہ، دو غیر قانونی کریش پلانٹس سیلواشنگٹن مشرق وسطیٰ کے تحفظ کا ضامن نہیں، اپنی حفاظت خود کریں، امریکی سفیرایران سے مذاکرات نہیں ہو رہے، معاملہ جلد کسی نہ کسی صورت حل ہو جائے گا، امریکی صدر ٹرمپکراچی تباہ، 18 سال سے سندھ حکومت ناکام، نئے انتظامی یونٹس ناگزیر ہیں، وسیم اختروزیراعظم کی پشاورآمد؛ اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی سمیت سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظاماتڈیجیٹل سراب اور ڈوبتی خاندانی اقدارخیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال، ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او اختیارات تفویض

دیہی خواتین ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، جمال شاہ کاکڑ

پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے عالمی یوم دیہی خواتین کے موقع پر کہا ہے کہ دیہی خواتین ملکی معیشت، زراعت اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، تاہم ان کی خدمات کے اعتراف اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مزید مثر اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین زراعت، مال مویشیوں کی دیکھ بھال، گھریلو صنعتوں اور دیگر شعبوں میں محنت کرکے اپنے خاندانوں کی کفالت میں حصہ ڈالنے کے ساتھ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کی محنت اور خدمات ملک کی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ دیہی خواتین کو تعلیم، صحت، صاف پانی، روزگار اور معاشی خودمختاری کے یکساں مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جدید زرعی طریقوں، فنی تربیت اور چھوٹے کاروبار کے لیے سہولیات فراہم کرکے خواتین کی معاشی حالت بہتر بنائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے دیہی علاقوں میں خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مثر اقدامات کرنا ضروری ہے، تاکہ وہ بااختیار ہوکر معاشرے اور ملکی ترقی میں مزید فعال کردار ادا کرسکیں۔جمال شاہ کاکڑ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کی ترقی، حقوق کے تحفظ اور انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ اور خوشحال معاشرے کی تشکیل کے لیے خواتین کی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنا ناگزیر ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *