Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نئے صوبوں اور چھوٹے اضلاع کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، شاہد رندسرکاری نرخوں سے زائد آٹا بیچنے والے 8 بڑے ڈیلرز گرفتار، جیل منتقلوزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردیہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کرینگے: گورنر کے پیپی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہلسبیلہ میں مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمیگوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذبلوچستان میں نئے صوبوں اور چھوٹے اضلاع کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، شاہد رندسرکاری نرخوں سے زائد آٹا بیچنے والے 8 بڑے ڈیلرز گرفتار، جیل منتقلوزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردیہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کرینگے: گورنر کے پیپی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہلسبیلہ میں مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمیگوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذ

شادی سے انکار پر عورت کا قتل؛ سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شادی سے انکار پر خاتون میمونہ شاہین کو قتل کرنے والے مجرم محمد کامران کی سزائے موت برقرار رکھتے ہوئے نظرثانی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے واضح کیا کہ شادی سے انکار عورت کا بنیادی حق ہے اور اسے قتل کا جواز نہیں بنایا جاسکتا۔

عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ شادی سے انکار پر کسی خاتون کو قتل کرنا سنگین جرم ہے اور اس عمل کو سزا میں تخفیف کی بنیاد نہیں بنایا جاسکتا۔

سپریم کورٹ کے مطابق مجرم محمد کامران کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 188 کے تحت دائر نظرثانی درخواست میں سابقہ فیصلے میں کوئی واضح قانونی غلطی ثابت نہیں کی جاسکی، اس لیے اسے ریلیف دینے کی کوئی بنیاد موجود نہیں۔

فیصلے میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزا میں تبدیلی سے متعلق قانونی اصولوں کی بھی وضاحت کی گئی۔ عدالت نے قرار دیا کہ محض 14 یا 15 سال قید گزار لینے سے سزائے موت کے مجرم کو سزا میں کمی یا تبدیلی کا خودکار حق حاصل نہیں ہوجاتا۔

عدالت کے مطابق اصولِ متوقع عمر کے تحت رعایت کے لیے کم از کم 25 سال قید مکمل کرنے کے ساتھ دیگر قانونی شرائط پوری کرنا بھی ضروری ہے۔ طویل عرصے تک قید میں رہنے کا اصول ہر سزائے موت کے مجرم پر یکساں طور پر لاگو نہیں ہوتا اور اس بنیاد پر خودکار ریلیف نہیں دیا جاسکتا۔

سپریم کورٹ نے مزید واضح کیا کہ عمر قید اور سزائے موت کے قیدیوں کی قانونی حیثیت مختلف ہے، اس لیے دونوں پر یکساں اصول لاگو نہیں کیے جاسکتے۔

اس اہم مقدمے کا فیصلہ جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے تحریر کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *