Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نامور ادیب و شاعر اور ‘سسٹم’ کے ایڈیٹر انچیف ناظم نواب سے بلوچستان رائٹرز گلڈ کے وفد کی اہم ملاقاتکمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ چمن، انتظامی امور میں بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور صحت عامہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہضلع حب کے عوام، صنعتوں اور زرعی شعبے کو پانی کی منصفانہ اور پائیدار فراہمی یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کریں،ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خانچمن میں بلوچستان نارتھ، سندھ و بلوچستان باکسنگ چیمپئن شپ 2026ء کا انعقاد 28 سے 30 اکتوبر تک ہوگاTENDER NOTICE: DAB/AB NO.454/22-10-2026ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتنامور ادیب و شاعر اور ‘سسٹم’ کے ایڈیٹر انچیف ناظم نواب سے بلوچستان رائٹرز گلڈ کے وفد کی اہم ملاقاتکمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ چمن، انتظامی امور میں بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور صحت عامہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہضلع حب کے عوام، صنعتوں اور زرعی شعبے کو پانی کی منصفانہ اور پائیدار فراہمی یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کریں،ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خانچمن میں بلوچستان نارتھ، سندھ و بلوچستان باکسنگ چیمپئن شپ 2026ء کا انعقاد 28 سے 30 اکتوبر تک ہوگاTENDER NOTICE: DAB/AB NO.454/22-10-2026ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقات

پاکستان میں آبادی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلیے قومی حکمت عملی ضروری ہے، وزیر خزانہ

بنکاک: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیزی سے بڑھتی آبادی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع قومی حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے۔ آبادی میں اضافے کو انسانی وسائل کی ترقی، ہنرمند افرادی قوت کی تیاری اور روزگار کے نئے مواقع میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

بنکاک، تھائی لینڈ میں عالمی بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں 2026 کے موقع پر ایک گول میز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آبادی میں اضافے کے صحت، تعلیم اور روزگار پر پڑنے والے اثرات سے نمٹنے کے لیے فوری اور مربوط اقدامات کرنا ہوں گے۔

محمد اورنگزیب نے انڈونیشیا، بنگلا دیش اور ایران کے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے خواتین کی تعلیم، افرادی قوت میں ان کی شمولیت اور بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفے سے متعلق آگاہی کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں مذہبی رہنماؤں کے ساتھ رابطے اور تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں قومی آبادی کونسل قائم کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آبادی کے مسئلے سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان رابطہ، مسلسل سیاسی عزم اور اقدامات کے قابلِ پیمائش نتائج ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آبادی سے حاصل ہونے والے ممکنہ معاشی فوائد اسی وقت ممکن ہیں جب ملک میں ہنرمند افرادی قوت تیار کی جائے اور نجی شعبے کی قیادت میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے والی معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔

محمد اورنگزیب نے فری لانسنگ، آئی ٹی خدمات اور ڈیجیٹل مہارتوں کو نوجوانوں کی آمدنی بڑھانے اور ملکی برآمدات میں اضافے کے اہم مواقع قرار دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ آبادی، صحت، تعلیم اور روزگار سے متعلق اقدامات کو الگ الگ کرنے کے بجائے ایک جامع قومی لائحہ عمل کے تحت آگے بڑھایا جائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *