Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کے روشن مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، وزیراعلیٰ بلوچستانپیپلز پارٹی سکھر کے نائب صدر میر دادن خان کلجی کی تعزیتی ملاقاتیں، غمزدہ خاندانوں سے اظہارِ افسوسجامعہ لورالائی کے دفتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی سرگرمیوں کو ایچ ای سی کی باضابطہ منظوری، جامعہ میں خوشی کی تقریب کا انعقادوہ شہر جہاں مرنا قانونی طور پر منع ہےپاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن کمزور ہونے کا خدشہ، آئی ایم ایفٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کا عندیہ دے دیااستنبول میں پاکستان سمیت 7 ممالک کی اہم سفارتی بیٹھک، اسحاق ڈار شرکت کریں گےدالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1 ریکارڈنامور ادیب و شاعر اور ‘سسٹم’ کے ایڈیٹر انچیف ناظم نواب سے بلوچستان رائٹرز گلڈ کے وفد کی اہم ملاقاتکمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ چمن، انتظامی امور میں بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور صحت عامہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہبلوچستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کے روشن مستقبل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، وزیراعلیٰ بلوچستانپیپلز پارٹی سکھر کے نائب صدر میر دادن خان کلجی کی تعزیتی ملاقاتیں، غمزدہ خاندانوں سے اظہارِ افسوسجامعہ لورالائی کے دفتر برائے تحقیق، جدت اور تجارتی سرگرمیوں کو ایچ ای سی کی باضابطہ منظوری، جامعہ میں خوشی کی تقریب کا انعقادوہ شہر جہاں مرنا قانونی طور پر منع ہےپاکستان کی بیرونی مالیاتی پوزیشن کمزور ہونے کا خدشہ، آئی ایم ایفٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کا عندیہ دے دیااستنبول میں پاکستان سمیت 7 ممالک کی اہم سفارتی بیٹھک، اسحاق ڈار شرکت کریں گےدالبندین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.1 ریکارڈنامور ادیب و شاعر اور ‘سسٹم’ کے ایڈیٹر انچیف ناظم نواب سے بلوچستان رائٹرز گلڈ کے وفد کی اہم ملاقاتکمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ چمن، انتظامی امور میں بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور صحت عامہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ

شیخ عثمان کو رحیم یار خان پریس کلب کی رکنیت مل گئی، صحافی برادری کی جانب سے پرتپاک استقبال

شیخ عثمان کو رحیم یار خان پریس کلب کی رکنیت مل گئی، صحافی برادری کی جانب سے پرتپاک استقبال
رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی) شیخ عثمان کو رحیم یارخان پریس کلب کی رکنیت ملنے پر مبارکباد پھولوں کے ہار پہنا کر پرتپاک استقبال صحافی برادری کی جانب سے عزت کی نگاہ سے نیک تمناؤں کا اظہار
ورکنگ جرنلسٹس ہمارا سرمایہ ہیں حقیقی اور متحرک صحافیوں کی قدر کرتے ہیں پریس کلب کے دروازے پیشہ ور صحافیوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں ڈاکٹر ممتاز مونس اور میاں سجاد اسلم رحیم یار خان پریس کلب کی رکنیت حاصل کرنے پر سینئر صحافی شیخ عثمان کے اعزاز میں پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر صدر پریس کلب ڈاکٹر ممتاز مونس جنرل سیکرٹری میاں سجاد اسلم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری محمد نعیم فنانس سیکرٹری شاہد جاوید چوہدری جام خالدایگزیکٹو ممبر جاوید اقبال سمیت دیگر ممبران نے شیخ عثمان کو پھولوں کے ہار پہنائے مبارکباد پیش کی اور پریس کلب میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیااس موقع پر صدر پریس کلب ڈاکٹر ممتاز مونس اور جنرل سیکرٹری میاں سجاد اسلم کا کہنا تھا کہ صحافی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جبکہ متحرک باصلاحیت اور اپنے فرائض دیانت داری سے انجام دینے والے ورکنگ جرنلسٹس کی قدر کرنا ہماری ترجیح ہے رحیم یار خان پریس کلب صحافیوں کے اتحاد باہمی احترام اور پیشہ ورانہ صحافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گاانہوں نے کہا کہ پریس کلب کے دروازے حقیقی معنوں میں فیلڈ میں کام کرنے والے ورکنگ صحافیوں کے لیے کھلے ہیں شیخ عثمان نے پریس کلب کی رکنیت ملنے پر صدر جنرل سیکرٹری دیگر عہدیداران اور تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے باعثِ فخر ہے انہوں نے کہا کہ وہ صحافتی ذمہ داریوں کو دیانت داری غیر جانب داری اور پیشہ ورانہ اصولوں کے مطابق ادا کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے ان کا کہنا تھا کہ صحافت محض ایک پیشہ نہیں بلکہ عوامی مسائل اجاگر کرنے مظلوم کی آواز بننے اور حق و سچ کا علم بلند رکھنے کی ذمہ داری ہے
شیخ عثمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوامی مسائل کی نشاندہی شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور مثبت صحافت کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کا اتحاد ہی صحافت کی اصل طاقت ہے اور باہمی احترام اخوت اور یکجہتی کے ذریعے صحافتی اقدار کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے
رحیم یار خان پریس کلب میں شیخ عثمان کی شمولیت کو صحافتی حلقوں میں خوش آئند قرار دیا گیا جبکہ عہدیداران اور ممبران کی جانب سے ان کے لیے کامیابی عزت اور روشن مستقبل کی دعاؤں کا اظہار کیا گیا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *