Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونینکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونین

افغان طالبان نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو خود بھی نتائج بھگتیں گے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا افغان حکومت سے صرف ایک مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر افغان طالبان نے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی نہ کی تو انہیں بھی اس کے نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ پاکستان اس معاملے پر افغان حکام سے مسلسل رابطے میں رہا ہے اور اس مقصد کے لیے افغانستان کے دورے بھی کیے گئے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان سمیت پورے خطے اور عالمی برادری کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ پاکستان نے اس جنگ میں بھاری جانی قربانیاں دی ہیں اور ملکی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دے چکا ہے، اس لیے عالمی برادری کو پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ اگست 2025 میں کابل میں پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا تھا، تاہم ان کے مطابق افغان حکام دہشت گردی کے حوالے سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سرحد پار سے آنے والے دہشت گرد پاکستانی شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بناتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین سے حملوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اور افغان طالبان حکومت دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت ہر قسم کی معاونت فراہم کرنا فوری طور پر بند کرے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نئی حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وژن عزمِ استحکام کا مقصد دہشت گردی کی بنیادی وجوہات سمیت اس مسئلے کا مکمل خاتمہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

اسحاق ڈار کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات افغانستان کے اپنے مفاد میں بھی ہیں۔

بھارت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے الزام لگایا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کرتا ہے۔ انہوں نے کلبھوشن یادیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *