Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نئے صوبوں اور چھوٹے اضلاع کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، شاہد رندسرکاری نرخوں سے زائد آٹا بیچنے والے 8 بڑے ڈیلرز گرفتار، جیل منتقلوزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردیہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کرینگے: گورنر کے پیپی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہلسبیلہ میں مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمیگوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذبلوچستان میں نئے صوبوں اور چھوٹے اضلاع کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، شاہد رندسرکاری نرخوں سے زائد آٹا بیچنے والے 8 بڑے ڈیلرز گرفتار، جیل منتقلوزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردیہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کرینگے: گورنر کے پیپی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہلسبیلہ میں مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمیگوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذ

ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،اکرام الدین

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت اوورسیز پاکستانیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع، عوام کے تحفظ اور اہم تنصیبات محفوظ رکھنےکے حق کی حمایت کرتا ہے، پاکستان حوثی ملیشیا سے دہشتگرد حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، ایسے اقدامات بےگناہ جانوں کوخطرے میں ڈالتے اور علاقائی استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں، عالمی برادری ایسےاقدامات کےخلاف واضح دوٹوک مؤقف اختیار کرے، انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی، دفاع کے لیے کندھے سے کندھا ملاکرکھڑا رہےگا۔وزارت اوورسیز پاکستانیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے اپنے بیان میں حوثیوں کے ریاض ائیر پورٹ پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہری آبادی پر حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاض ایئرپورٹ پر حملہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔خیال رہے کہ ریاض ائیرپورٹ پر حوثی ملیشیا کے تازہ حملوں میں غیرملکیوں سمیت 12 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے، ائیر پورٹ پر انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا اور فلائٹ آپریشن بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *