Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ذوالفقار احمد چیمہ کی تین تازہ تصانیف کی تقریبِ پذیرائی، ممتاز دانشوروں اور نامور شخصیات کی شرکتعالمی رہنماؤں کی بے حسی اور عالمی قوانین کی بے بسیسردار نثار علی خان ہزارہ کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، کاشف حیدریخواتین کی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیبلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ہفتوں میں 50 اشتہاری اور 279 مفرور گرفتارچشمہ پل دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا، میر سلیم احمد کھوسہقلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دوبندی میں تین روز سے چھاپے جاریکوئٹہ میں کھلی کچہری، شہریوں نے مسائل پیش کردیے، ڈپٹی کمشنر کے فوری احکاماتبلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 35 مراکز پر جرمانے، 47 کو اصلاحی نوٹس، دودھ میں پانی اور پاؤڈر کی ملاوٹ بھی پکڑی گئیدکی انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا، ولی محمد نورزئیذوالفقار احمد چیمہ کی تین تازہ تصانیف کی تقریبِ پذیرائی، ممتاز دانشوروں اور نامور شخصیات کی شرکتعالمی رہنماؤں کی بے حسی اور عالمی قوانین کی بے بسیسردار نثار علی خان ہزارہ کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، کاشف حیدریخواتین کی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیبلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ہفتوں میں 50 اشتہاری اور 279 مفرور گرفتارچشمہ پل دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا، میر سلیم احمد کھوسہقلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دوبندی میں تین روز سے چھاپے جاریکوئٹہ میں کھلی کچہری، شہریوں نے مسائل پیش کردیے، ڈپٹی کمشنر کے فوری احکاماتبلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 35 مراکز پر جرمانے، 47 کو اصلاحی نوٹس، دودھ میں پانی اور پاؤڈر کی ملاوٹ بھی پکڑی گئیدکی انسانیت کی خدمت اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بحالی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا، ولی محمد نورزئی

اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کی پی آئی او سے ملاقات،میڈیا کی بقیہ ادائیگیاں چند دنوں میں کلیئر کردی جائیں گی

:اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نثار احمد چیمہ نے پی آئی ڈی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل /پرنسپل انفارمیشن آفیسر (ای ڈی جی /پی آئی او) رئیسہ عادل سے ملاقات کی۔ انہوں نےملاقات کےدوران میڈیا کی ادائیگیوں سے متعلق کارروائی میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا اور یقین دلایا کہ اے جی پی آر میڈیا ہاؤسیز کو ادائیگیاں جلد از جلد اور بروقت جاری کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
ای ڈی جی/پی آئی او نے دورے کا خیرمقدم کیا اور میڈیا ادائیگیوں کے عمل کو رواں اور بروقت بنانے کے لیے پی آئی ڈی اور اے جی پی آر کے درمیان جاری باہمی تعاون کو سراہا۔
نثار احمد چیمہ نے میڈیا ہاؤسیز کی ادائیگیوں کے جاری عمل کا جائزہ لینے اور ان کی تیز رفتار کارروائی کو آسان بنانے کے لیے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) اسلام آباد کے ذیلی دفتر (ایس او سی) کا بھی دورہ کیا۔دورے کے دوران نثار احمد چیمہ نے ایس او سی، پی آئی ڈی کے افسران اور اہلکاروں کی موثر ہم آہنگی اور مجاز اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق میڈیا ہاؤسیز کو ادائیگیوں کے عمل کو تیز کرنےمیں ان کی غیر معمولی خدمات کو سراہا۔
انہوں نے ایس او سی ٹیم کی ان کوششوں کا بھی اعتراف کیا جن کی بدولت ادائیگی کا عمل موثر طریقے سے اور مقررہ مدت کے اندر مکمل ہوا۔ انہوں نے میڈیا ادائیگیوں کی بروقت فراہمی کو آسان بنانے کے لیے تمام متعلقہ افسران اور عملے کے تعاون اور رابطہ کاری کی بھی تعریف کی۔اس دورے سے ادائیگیوں کے عمل کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے اور میڈیا کے بقایا جات کی بروقت ادائیگی کے لیے پی آئی ڈی اور اے جی پی آر کے مابین ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کا موقع ملا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *