Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بنگلہ دیشی جوڑاخاتون صحافی عطیہ اکرم کو ہراساں کرنے اور امین اللہ مینگل پر تشدد کی مذمتسردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقررلاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ عدم ادائیگی پر قید کاٹنے سے جرمانہ ختم نہیں ہوگاپاکستانی اور سعودی انویسٹرز کی ایک دوسرے کو ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوتکوئٹہ: جبل نور القرآن کے قریب فائرنگ، ہاؤسنگ اسکیم کی مشینری آگ کی نذرکوئٹہ: اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی گرفتارہمارے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیوراجن پور مسافر بس حادثہ؛ مزید ایک بچہ دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، 30 زخمیجس ملک میں ہسپتال اور بینک منافع بخش کاروبار بن جائیں وہاں ریاست مر جاتی ہے اور کمپنی راج شروع ہو جاتا ہےبنگلہ دیشی جوڑاخاتون صحافی عطیہ اکرم کو ہراساں کرنے اور امین اللہ مینگل پر تشدد کی مذمتسردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقررلاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ عدم ادائیگی پر قید کاٹنے سے جرمانہ ختم نہیں ہوگاپاکستانی اور سعودی انویسٹرز کی ایک دوسرے کو ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوتکوئٹہ: جبل نور القرآن کے قریب فائرنگ، ہاؤسنگ اسکیم کی مشینری آگ کی نذرکوئٹہ: اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی گرفتارہمارے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیوراجن پور مسافر بس حادثہ؛ مزید ایک بچہ دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، 30 زخمیجس ملک میں ہسپتال اور بینک منافع بخش کاروبار بن جائیں وہاں ریاست مر جاتی ہے اور کمپنی راج شروع ہو جاتا ہے

آبی منصوبوں کی بروقت پیش رفت اور مؤثر نگرانی ضروری ہے، انجینئر سمیع بلوچ

آبی منصوبوں کی بروقت پیش رفت اور مؤثر نگرانی ضروری ہے، انجینئر سمیع بلوچ
محکمہ آبپاشی کےصوبائی کوآرڈینیٹر انجینئر سمیع بلوچ کی زیرِ صدارت آبی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس
کوئٹہ( شمریزہ طارق عزیز، کمیونیکیشن آفیسر) صوبائی کوآرڈینیٹر انجینئر سمیع بلوچ کی زیرِ صدارت آواران ڈیم سمیت صوبے میں جاری اہم آبی و ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈیمز کی بحالی، پانی کی قلت، جاری کام اور منصوبوں سے عوام کو حاصل ہونے والے فوائد کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں آواران ڈیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نثار احمد، ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر عدیل، متعلقہ ایس ڈی اوز، کمیونیکیشن آفیسر شمریزہ طارق عزیز، انجینئر مہلب سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ متعلقہ افسران نے منصوبوں کی موجودہ صورتحال اور جاری سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اجلاس میں آواران ڈیم کے علاوہ پٹ فیڈر، گیشکور، سنی گڑھ خضدار، وندر ڈیم، 100 ڈیمز، تپوک ڈیم، شیزینک ڈیم اور گروک ڈیم سمیت 13 وفاقی منصوبوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
انجینئر سمیع بلوچ نے منصوبوں کی باقاعدہ نگرانی اور فالو اَپ جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آبی منصوبوں کی بروقت پیش رفت اور مؤثر نگرانی ضروری ہے تاکہ پانی کے ذخائر کو بہتر انداز میں محفوظ کیا جا سکے اور ان کے ثمرات مقامی آبادی تک پہنچ سکیں۔
اجلاس میں پانی کی دستیابی، زرعی سرگرمیوں، مال مویشی اور مقامی معیشت پر آبی منصوبوں کے مثبت اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ متعلقہ افسران کو منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے مسلسل رابطہ کاری اور فالو اَپ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *