Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بنگلہ دیشی جوڑاخاتون صحافی عطیہ اکرم کو ہراساں کرنے اور امین اللہ مینگل پر تشدد کی مذمتسردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقررلاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ عدم ادائیگی پر قید کاٹنے سے جرمانہ ختم نہیں ہوگاپاکستانی اور سعودی انویسٹرز کی ایک دوسرے کو ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوتکوئٹہ: جبل نور القرآن کے قریب فائرنگ، ہاؤسنگ اسکیم کی مشینری آگ کی نذرکوئٹہ: اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی گرفتارہمارے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیوراجن پور مسافر بس حادثہ؛ مزید ایک بچہ دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، 30 زخمیجس ملک میں ہسپتال اور بینک منافع بخش کاروبار بن جائیں وہاں ریاست مر جاتی ہے اور کمپنی راج شروع ہو جاتا ہےبنگلہ دیشی جوڑاخاتون صحافی عطیہ اکرم کو ہراساں کرنے اور امین اللہ مینگل پر تشدد کی مذمتسردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقررلاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ عدم ادائیگی پر قید کاٹنے سے جرمانہ ختم نہیں ہوگاپاکستانی اور سعودی انویسٹرز کی ایک دوسرے کو ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوتکوئٹہ: جبل نور القرآن کے قریب فائرنگ، ہاؤسنگ اسکیم کی مشینری آگ کی نذرکوئٹہ: اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی گرفتارہمارے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیوراجن پور مسافر بس حادثہ؛ مزید ایک بچہ دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، 30 زخمیجس ملک میں ہسپتال اور بینک منافع بخش کاروبار بن جائیں وہاں ریاست مر جاتی ہے اور کمپنی راج شروع ہو جاتا ہے

صوبائی اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم صحافت پر قدغن ہے،قیوم بلوچ

صوبائی اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم صحافت پر قدغن ہے،قیوم بلوچ
لوکل پرنٹ میڈیا شدید مالی بحران کا شکار، حکومت پالیسی پر نظرثانی کرے۔ بلوچستان میڈیا فورم
اشتہارات کی منصفانہ تقسیم اور اخبارات کے مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے۔ وفد سے بات چیت
کوئٹہ: بلوچستان میڈیا فورم کے مرکزی صدر قیوم بلوچ نے کہا ہے کہ اخبارات کو صوبائی اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم صحافت پر قدغن کے مترادف ہے، لوکل پرنٹ میڈیا اس وقت شدید مالی بحران اور مشکلات کا شکار ہے، حکومت کو چاہیے کہ اخبارات اور صحافتی اداروں کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرتے ہوئے اشتہارات کی منصفانہ اور شفاف تقسیم کو یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں مختلف اخبارات کے نیوز ایڈیٹرز اور سب ایڈیٹرز کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی قیادت اکرم بلوچ کر رہے تھے، جبکہ وفد میں امیر شاہ، منیر احمد، محمد رمضان، شاہنواز خان، محمد زمان، فضل احمد اور محمد الطاف شامل تھے۔ ملاقات کے دوران لوکل اخبارات کو درپیش مالی، انتظامی اور پیشہ ورانہ مسائل سمیت موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔قیوم بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں مقامی اخبارات محدود وسائل کے باوجود عوامی مسائل، حکومتی اقدامات اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں کی آواز کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، تاہم اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم اور واجبات کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کے باعث متعدد اخبارات شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو کئی اخبارات کے لیے اپنا اشاعتی عمل جاری رکھنا مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ سرکاری اشتہارات کی تقسیم کے لیے واضح، شفاف اور یکساں پالیسی اختیار کرے، کسی بھی اخبار یا ادارے کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے اور لوکل پرنٹ میڈیا کو اس کا جائز حق دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات اور صحافتی اداروں کا معاشی استحکام آزاد اور ذمہ دار صحافت کے لیے بنیادی ضرورت ہے۔مرکزی صدر بلوچستان میڈیا فورم نے کہا کہ بلوچستان میڈیا فورم صوبے بھر کے صحافیوں اور میڈیا اداروں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی آواز مؤثر انداز میں بلند کرتا رہے گا۔ حکومت لوکل اخبارات کے مسائل کے حل کے لیے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بامقصد مذاکرات کرے اور اشتہارات کی منصفانہ تقسیم سمیت تمام جائز مطالبات پر فوری عملی اقدامات اٹھائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *